میری پونجی

by Other Authors

Page 308 of 340

میری پونجی — Page 308

یہاں کی زبان عربی ہے۔جن کی ترجمانی بھائی جان کا قلم کر رہا ہے۔بات چل نکلی ہے تو دو دو ہاتھ اُن سے بھی کر لیتی ہوں۔یہاں کوئی ٹھنڈ ونڈ نہیں ہے بھائی۔بس راحت ہی راحت ہے۔یہاں کانپنے واپنپنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔یہاں لطف و کرم کا امتزاج ہی ایسا ہے کہ روح کو گہرائی تک تسکین سے بھر دیتا ہے۔یاد ہے نا سعدی ، بینا۔جب تمہارے خالو اسلام آباد آئے تھے۔کسقد رسردی تھی۔اُس روز ہمارے چولہے کی لپٹ میں اتنی بھی سکت نہ تھی کہ چائے بن سکتی۔میں تو شرمندہ ہی تھی کہ کیا کروں ؟ اور وہ سمجھ رہے تھے کہ میں چائے کے سارے آداب بھول گئی ہوں۔بھلا ایسا بھی کیا تھا۔میری تو زندگی کا ہر لمحہ مہمان نوازی کے آداب بجالاتے گزرا ہے۔تمہیں پتا ہے نا ! سعدی، بینا، کتنے مہمان آجائیں اس چو لہے کی آنچ کا مزاج کبھی نہیں بگڑا تھا۔کبھی اُس نے آنکھ مچولی نہیں کھیلی تھی۔مگر اُس دن تو اُس نے کمال ہی کر دیا تھا۔میں نے بھائی جان کو ادھر اُدھر باتوں میں لگائے رکھا تا کہ کسی طرح چائے کا دال دلیہ ہو جائے۔اُدھر وہ شام بھی بہت ہی سر د تھی۔اگر فیقہ جی لکڑی ، کوئلے میں پھونکیں نہ مارتے ، میرا تو بھرم دھرے کا دھرا رہ جاتا۔مجھے کیا پتہ تھا۔سچ سچ نہیں پتہ تھا کہ وہ رات پھر نہ آئے گی ، جیون بھر نہ آئے گی۔مگر اسکے علاوہ وہ رات ضرور آگئی جس نے آخر آنا ہی تھا۔جس رات کو میں اکثر رات سمجھا کرتی تھی۔مگر جب دیکھا تو وہ اجالا تھی۔نور ہی نور تھی۔ایسے محسوس ہوا کہ جیسے کسی نومولود نے پہلی بارنٹی زندگی میں آنکھ کھولی ہے۔اُس وقت مجھے ایسی راحت محسوس ہوئی اور ایسے لگا کہ میں جہان سے کیا اُٹھی کہ میرا نصیب ہی جاگ اُٹھا۔وہ نصیب جس کیلئے ہر خواہش قربان کی جاسکتی ہے۔تم بھی کوشش کیا کرو وہ نصیب پانے کیلئے جس میں (308)