میری پونجی

by Other Authors

Page 297 of 340

میری پونجی — Page 297

میں اُس کے پاس گئی تو وہ مجھے دیکھ کر حیران ہور ہا تھا کہ یہ معمولی سی عورت ہے جس نے اتنا بڑا کام کر دیا۔میں نے پوچھا رشید صاحب کچھ اور چاہئے تو جواب تھا صرف جوس اور بہت بہت شکریہ۔پھر میں نے اُس کو بتایا کہ میں جس جماعت سے تعلق رکھتی ہوں یہ سب اُس کی وجہ سے ہے میں تو صرف ڈیوٹی پر ہوں۔الحمد للہ ہمارے کام اللہ تعالیٰ کرتا ہے اور اُسی کی سب برکتیں ہیں۔جرمنی میں سمعی بصری کا بہت کام کیا۔1982ء سے 2003ء کے تمام خطبات سن کر ہم دونوں میاں بیوی نے مختصر کر کے کیسٹوں کی شکل میں ریکارڈ کئے۔ان دنوں جماعتی طور پر اشاعت کے کام میں بہت مصروف ہیں۔جرمنی میں عورتوں کے میگزین خدیجہ میں کتابت بھی کرتی ہیں اور مضمون بھی لکھتی ہیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کی کتاب ”سیرت خاتم النبیین کومختصر کر کے سیرت حضرت رسول کریم سنایی پیام پر کتاب لکھی ہے جو کہ شائع ہونے کیلئے جاچکی ہے۔اب اُس کتاب کا ترجمہ جرمن زبان میں کیا جائے گا۔وو کہتی ہیں: دس سال سے اپنے شوہر کے تمام وہ مضمون جو وہ لکھ کر مختلف اخباروں کو چھپنے کیلئے ارسال کرتے ہیں اُن سب کی کتابت اور پروف ریڈنگ اور E۔mail میں کرتی ہوں۔تین چار اخباروں میں ویکلی مضمون جاتے ہیں۔ایک دو میں ڈیلی اشاعت کیلئے جاتے ہیں۔بھائی جان کو کمپیوٹر پرلکھنا کھایا۔ابھی ابھی محترمہ امتہ ائی بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی " پر مضمون ٹائپ کر کے دے چکی ہوں۔ساتھ میں رشتہ ناطہ اور وصیت کی سیکرٹری بھی ہوں۔“ پچھلے دنوں میرا جرمنی جانا ہوا تھا، آپا کا آفس دیکھا۔اُس کو آفس نہیں بلکہ پریس کہنا چاہئے۔چاروں طرف کتابیں، پیپر، دو کمپیوٹر، پرنٹر۔اگر پرنٹر میں انک ختم ہوگئی تو وہ خود ہی اُس میں inject کرتی ہیں۔غرض دونوں میاں بیوی دن رات خدمت دین میں مصروف ہیں۔میں نے دیکھا کہ (297)