میری پونجی

by Other Authors

Page 288 of 340

میری پونجی — Page 288

میرے تایا جی محترم شیخ غلام محمد صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”شریعت کے دو ہی بڑے حصے اور پہلو میں جن کی حفاظت انسان کو ضروری ہے۔ایک حق اللہ، دوسرے حق العباد حق اللہ تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ، اس کی اطاعت، عبادت، توحید، ذات اور صفات میں کسی دوسری ہستی کو شریک نہ کرنا اور حق العباد یہ ہے کہ اپنے بھائیوں سے تکبر ، خیانت اور ظلم کسی نوع کا نہ کیا جاوے۔گویا اخلاقی حصہ میں کسی قسم کا فتور نہ ہو سکنے میں تو یہ دو ہی فقرے میں لیکن عمل کرنے میں بہت ہی ( ملفوظات جلد چهارم : ۲۱۴) مشکل ہیں۔“ نیز فرماتے ہیں: "پھر میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے ہیں جن میں اپنے بھائیوں کیلئے کچھ بھی ہمدردی نہیں۔اگر ایک بھائی بھو کامرتا ہو تو دوسرا توجہ نہیں کرتا اور اس کی خبر گیری کیلئے تیار نہیں ہوتا۔یا اگر وہ کسی اور قسم کی مشکلات میں ہے تو اتنا نہیں کرتے کہ اس کے لیے اپنے مال کا کوئی حصہ خرچ کریں۔حدیث شریف میں ہمسایہ کی خبر گیری اور اُس کے ساتھ ہمدردی کا حکم آیا ہے بلکہ یہاں تک بھی ہے کہ اگر تم گوشت پکاؤ تو شور با زیادہ کرلو تا کہ اُسے بھی دے سکو۔اب کیا ہوتا ہے اپنا ہی پیٹ پالتے ہیں لیکن اس کی کچھ پرواہ نہیں۔یہ مت سمجھو کہ ہمسایہ سے اتنا ہی مطلب ہے جو گھر کے پاس رہتا ہو بلکہ جو تمہارے بھائی ہیں وہ بھی ہمسایہ ہی میں خواہ وہ سو کوس کے فاصلے پر بھی ہوں “ (ملفوظات جلد چہارم : ۲۱۵) (288)