میری پونجی — Page 269
عادت نہیں ہوتی۔بہر حال اس نوجوان نے تھوڑی بہت ٹریننگ کے بعد بہت اچھا کام کرنا شروع کر دیا۔حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کے ساتھ میرے ابا جان کا بہت دلی اور پیار کا گہرا رشتہ تھا۔ابا جان فرماتے ہیں کہ پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ کے ساتھ میری بہت چھوٹی سی ملاقات فیصل آباد میں ہوئی تھی۔پھر اس کے بعد جب میں نیروبی میں تھا تو وہاں چوہدری صاحب کا آنا ہوا۔کہتے ہیں کہ جب میری ملاقات چوہدری صاحب سے ہوئی تو میں نے اپنا ایک خواب سنایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ میں آپ کی ٹانگیں دبا رہا ہوں۔چوہدری صاحب نے فرما یا خواب تو ہم دونوں کیلئے ہی بہت اچھی ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے دبوانا اچھا نہیں لگتا۔پھر ابا جان فرماتے ہیں کہ تقدیر نے ہم دونوں کو لندن میں اکٹھا کر دیا اور میرے خواب کی تعبیر ظاہر ہونے لگی۔ابا جان فرماتے ہیں کہ چوہدری صاحب نے ایک کتاب حضرت محمدصلی ما اینم کی سیرت پر لکھی۔میں نے ایک کتاب کی جلد بندی کر کے اُن کی خدمت میں پیش کر دی جو انہیں بہت پسند آئی، چند دنوں کے بعد مکرم اکرم غوری صاحب (مرحوم) نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ چوہدری صاحب نے اپنی کچھ کہتا ہیں اپنے خاص لوگوں کو دینی ہیں اُن کی جلد بندی کردیں لیکن مقررہ وقت تک کر دیں۔الحمد اللہ میں نے اُن کے مقررہ وقت سے پہلے تیار کر کے اُن کی خدمت میں پیش کر دیں۔آپ نے مجھے دو پاؤنڈ دیے۔میں کچھ بولنے ہی لگا تھا کہ آپ نے مجھے خاموش کروادیا۔پھر دوبارہ مجھے بلوایا اور فرمایا ایک ایک کتاب مجھے پکڑاتے جاؤ اور آپ دستخط کر کے دیتے گئے۔اب اُن کا پیار مجھے نا چیز سے بڑھتا گیا۔ایک دن کسی کا نکاح تھا آپ نے ہاتھ میں لڈو پکڑا ہوا تھا اور مسجد میں ایسے گھوم رہے تھے جیسے کسی کو تلاش کر رہے ہوں۔میں آخر میں جوتیوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔سیدھے آکر لڈو میرے ہاتھ پر رکھ دیا۔(269)