میری پونجی

by Other Authors

Page 239 of 340

میری پونجی — Page 239

میری یونجی ہے۔یہ مولوی تو یونہی فساد پیدا کرتے ہیں تم ان کی باتوں کو چھوڑو۔آخر ان کے مجبور کرنے پر ہم میدان میں آئے۔ہم دونوں بھائیوں نے مشورہ کیا کہ یہ تو کوئی تصرف الہی لگتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنی چاہئے۔ہم دونوں دعا میں مصروف ہو گئے : رَبِّ كُلُّ شَيءٍ خَادِمُكَ اور اللهم إنا نجعلک کی دعائیں پڑھتے رہے اور قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کے نظارے دیکھتے رہے۔جلد ہی مخالف فریق نے ہاتھ کھڑے کر دئے اور اپنی ہار مان لی اور کہا یہ تو ہماری گردنیں توڑ دیں گے۔بس پھر کیا تھا وہی محلے والے جو بات کرنے پر بھی راضی نہ تھے اور دکانوں پر ہمارا جانا بند تھا، اپنے ہی کندھوں پر اٹھا کر ہمیں جلوس کی شکل میں محلہ میں لیکر آئے اور خوب خاطر مدارات کی۔دراصل اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود کے غلاموں کی فتح کا نشان دکھانا چاہتا تھا۔اس فتح کے بعد بائیکاٹ کی پابندی خود بخود ختم ہوگئی۔میرا شادی سے انکار میری شادی کی بات میرے تایا کی بیٹی سے بہت پہلے طے ہو چکی تھی جو کہ احمدی نہ تھیں۔یہ میری بیعت کے کچھ عرصہ بعد کا واقعہ ہے۔جمعہ کا روز تھا ہم طے شدہ پروگرام کے تحت بارات لے کر جانے کیلئے تیار تھے۔ادھر لڑکی والوں کے مہمان بھی دور دور سے آئے ہوئے تھے۔دیگیں پکی ہوئی تھیں۔جھنڈیاں لگی ہوئی تھیں۔غرض شادی کی پوری تیاری تھی کہ احمدیت کی مخالفت نے سراٹھا لیا۔ہمارے محلہ کے ایک احراری مولوی تاج دین انصاری نے احرار کا گروپ لیا اورلڑکی والوں کے گھر جا کر لعن طعن شروع کر دی کے تم اپنی بیٹی مرزائیوں کو دیتے ہو ، شرم کرو۔اس طرح مخالفت کی آگ بھڑ کائی۔ان کے زور دینے پر لڑکی کے والد فقیر محمد ہمارے گھر آئے اور مجھے ایک کاغذ دیا کہ اس پر دستخط کر دو جس پر لکھا تھا کہ میں احمدی نہیں ہوں اور ساتھ تسلی دلائی کہ یہ تحریر عارضی ہوگی تا کہ وقت گزر جائے اور شادی پر مخالفین کے منہ بند ہو جا ئیں۔وہ اپنی طرف سے اسے معمولی سا مسئلہ سمجھتے ہوئے کاغذ چھوڑ کر چلے گئے لیکن میرے لیے یہ زندگی اور موت والی بات تھی۔جمعہ کے (239)