میری پونجی

by Other Authors

Page 180 of 340

میری پونجی — Page 180

پاکستان سے سامی صاحب کی بہن مسرت کو لکھتی ہیں : بسم اللہ الرحمن الرحیم پیاری بھابی جان ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اُمید ہے بفضلِ خدا آپ ہر طرح خیریت سے ہونگے۔آپ کا خط مل گیا تھا جس میں میر - نہایت ہی پیارے بھائی کے آخری لمحات قلم بند تھے۔کیا پڑھا کیا نہیں پڑھا۔میرا پیارا بھائی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اپنی بہن کو کچھ کہے بغیر کچھ سنے بغیر۔ابھی تو اگلے زخم ہرے تھے، آنسو خشک نہیں ہوئے تھے کہ اُن کے ساتھ اور آنسو شامل ہو گئے۔بس اللہ میاں ہم کو اور آپ سب کو صبر کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔مجھے تو یقین ہی نہیں آتا کہ میرا بھائی رخصت ہو گیا ہے۔نہ میں نے بیمار پرسی کی نہ میں نے عیادت کی نہ ہی میں نے اُن کو آخری سفر پہ جاتے دیکھا کس طرح یقین کروں ، کس طرح یقین کروں۔مجھے تو اُسی طرح خوش لباس میں ہر وقت نظر آتے ہیں ،کس طرح بھول جاؤں اور کس طرح نہ بھولوں، یقین کروں نہ کروں ، آخر کرنا ہی ہے کہ پیارا بھائی وہ جو مجھ سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گیا ، جدا ہو گیا۔خدایا تو اُن پر بیش بہا اپنی رحمتیں کرنا اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنا۔اپنے ماں باپ بہن بھائی سے جاملے۔آخر کار ہم نے بھی اُس کے پاس ہی جانا ہے۔خدایا تو بڑے بڑے فضل کرنا آمین۔اُن کے بچوں کا حافظ ناصر ہونا۔اُنکی پیاری ساتھی صفیہ سامی اب اکیلی رہ گئی ، اکیلی رہ گئی۔بہت اچھا وقت گزارا بہت پیار کرنے والے بے لوث خدمت کرنے والے شوہر ! اللہ میاں آپ کو ہمت دے طاقت دے۔اب زندگی تو اس طرح جوں توں کر کے ہی گزرنی ہے۔ساتھی بڑی ہی نعمت ہوتی ہے، یہ ہم سے کوئی پوچھے۔اولاد نیک بڑی نعمت ہے مگر زندگی کا ساتھی اگر چلا جائے تو سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔الفضل میں اعلان کے بعد ناصر بھائی جان کے پاس (180)