میری پونجی

by Other Authors

Page 179 of 340

میری پونجی — Page 179

سامی کی طرف نہ گیا۔آج میں نے حساب لگا یا تو یہ سامی صاحب کی وفات والا ہی دن تھا۔میرے خیال میں "حمید" کا مطلب تعریف ہوتا ہے۔اور حمد سے نکلا ہے میرے نزدیک تو اللہ کی طرف سے یہ خوشخبری ہے۔سب سے بڑھ کر آپ کیلئے اور پھر ہمارے لیے بھی۔آپ میں بے شمار خوبیاں تھیں۔ہر خوبی ایک ایک کر کے دماغ میں آتی ہے اور دل میں اُترتی ہے۔سب سے بڑھ کر کہ آپ ایک اچھے انسان تھے۔جب بھائی جان اس دنیا میں تھے تو جب بھی ملتے بہت ہی پیار سے اور محسوس ہوتا کہ واقعی دل سے پیار کرتے ہیں۔خاص کر مسجد فضل لندن میں جب آپ نے فائلیں اٹھائی ہوئی ہوتیں اور ملاقات ہوتی۔اس خواب کے بعد تو آپ کے ساتھ اور سامی صاحب کے ساتھ دل اور قریب آ گئے۔جب اللہ نے ان کو حمید “ کہہ دیا۔خدا کرے کہ وہ ہم سب کی غلطیوں کو درگزر فرماتے ہوئے ہم سے بھی مغفرت کا سلوک فرمائے۔آمین۔جب بھی بھائی سامی صاحب سے ملاقات ہوتی بہت ہی چاہ سے ملتے اور مسکراتے ہوئے چاہت سے چائے پوچھتے۔یہ خوبیاں آپ میں اور سب بچوں میں ہیں۔مجھے وہ دن یاد ہے جب حضرت آصفہ بیگم صاحبہ کے جنازہ سے اگلے روز بڑی عید تھی اور عید کا کھا نا سب رشتہ داروں اور عزیزوں نے آپ کے گھر کھایا تھا اور سامی صاحب نے خود مجھے انور اور اظہر کو پلیٹ لا کر دی۔کیونکہ ہم بعد میں پہنچے تھے۔محترم ابا جان ، پھوپھی جان دونوں کے صبر کرنے کا حوصلہ بہت بلند ہے۔کبھی ایسے مواقع پر صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔اللہ ان دونوں کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔جب اللہ کی طرف سے ایسا موقع آتا ہے ، دل غم زدہ ہوتا ہے تو اللہ دعائیں قبول فرماتا ہے۔مجھے بھی اپنی ڈھیروں دعاؤں میں یا درکھیں کہ اللہ مجھ جیسے پر بھی اپنا فضل فرمائے۔آمین۔والسلام دعا گو صلاح الدین (179)