میری پونجی

by Other Authors

Page 178 of 340

میری پونجی — Page 178

امریکہ سے ڈاکٹر صلاح الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں: بسم اللہ الرحمن الرحیم ڈیر آپا صفیہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ آپ سے رات بات ہوئی تھی۔بھائی جان اللہ کو پیارے ہو گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔غالب نے کیا حقیقت بیان کی تھی کہ سب سے زیادہ دکھ اور غم تو ساتھی کے جانے کا ہوتا ہے۔یہ تو پورے خاندان کو معلوم ہے کہ آپ اور ساقی صاحب ایک دوسرے کے بہترین ساتھی تھے۔ایسی مثالیں بہت کم ہوتی ہیں۔پھر دنیا میں سب سے زیادہ تعلق بچوں کا ماں باپ کے ساتھ ہوتا ہے۔مجھے کچھ اس کا اندازہ ہے۔جب میرے ابا فوت ہوئے تو میں لاہور میں پڑھتا تھا۔رات کو جب میں کمرے میں پڑھائی کر رہا ہوتا تو خیال ابا جان کی طرف جاتا تو میں نے رو پڑنا۔یہی حال مجھے جیسے بچوں کا ہوتا ہے۔منیر، بلال بنٹی ، سارہ اور عکاشہ محترم بھائی جان تو اپنے بچوں کیلئے بہت ہی شفیق تھے اور حلیم بھی۔میرے ابا جان نے اپنی وفات سے تقریباً ایک ماہ قبل ڈاکٹر احمد خان صاحب سے کہا کہ مزہ تو سیہ ہے کہ انجام بخیر ہو۔ایک دن تو جانا ہی ہے۔حضور نے بھی ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ کی طرف سے بلاوا اس دن آئے جو اُس کی رضا کا دن ہو۔محترم بھائی جان کے بارہ میں پختہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جب وہ اللہ کے حضور حاضر ہوئے تو وہ اُسکی رضا کا دن تھا۔میں یہ اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ میں آپ لوگوں سے ہزاروں میل دور تھا اور کسی سے بھی کوئی رابطہ نہ تھا۔صبح تقریباً نماز کے وقت میں نے خواب میں دیکھا کہ ہال میں عورتیں جنازہ پڑھنے کیلئے صفوں میں کھڑی ہیں۔آپ اور ہماری دوسری رشتہ دار عورتیں بھی صفوں میں کھڑی ہیں۔اتنے میں اعلان ہوتا ہے کہ یہ جنازہ حمید کا ہے۔جب میں صبح اٹھا تو تھوڑا پریشان ہوا۔مگر کسی بھی صورت خیال بھائی جان (178)