میری پونجی

by Other Authors

Page 177 of 340

میری پونجی — Page 177

ملاپ ہوگا۔اُنکی اہلیہ اور بچوں کو اللہ تعالیٰ ہی صبر دے اور اپنی بارگاہ سے اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین۔کتنے پیارے دوست تھے جب خاکسار 1990ء میں لندن گیا تو تمام لندن کی سیر کروائی۔گو وہاں اور بھی بہت سے پرانے دوست موجود ہیں لیکن مرحوم کی خوبیوں کا شمار کرنا محال ہے۔بہت ہی محبت کرنے والے انسان تھے۔لندن آؤں گا تو آپ سب سے ضرور ملوں گا۔انشاء اللہ۔پیاری بہن میں اور میری اہلیہ صاحبہ آپ سب کے غم میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو صبر دے اور مرحوم کے درجات بلند سے بلند کرتا جائے۔آمین۔سچی بات یہی ہے کہ لندن جاتے وقت دو ہی آرزوئیں رہیں۔حضور پر نور سے بار بار ملاقات کی خواہش اور پیارے بھائی بشیر الدین سامی صاحب سے بار بار ملاقات کرنا۔فی الحال تو بس ایک ہی ہستی ایسی ہے جن سے ملاقات کا شوق لندن جانے کا سبب ہوگا۔والسلام خاکسار مورخہ 25 اگست 2001ء رکن الدین (177)