میری پونجی — Page 169
آمین۔الفضل انٹر نیشنل ۷ تا ۱۳ ستمبر ۲۰۰۱ء) سامی صاحب کی وفات پر انفضل ربوہ میں اعلان 16 اگست 2001ء مکرم ناصر الدین سامی صاحب مصباح منزل محلہ گڑھا چنیوٹ لکھتے ہیں: برادرم بشیر الدین احمد سامی ابن سردار مصباح الدین احمد (مرحوم ) 31 جولائی شام آٹھ بجے لندن کے وقت کے مطابق وفات پاگئے۔مرحوم میرے چھوٹے بھائی تھے۔قیادت خدام الاحمدیہ کراچی اور لوکل انجمن میں بھر پور خدمات انجام دیں۔پشاور میں بھی مختلف عہدوں پر سلسلہ عالیہ کے لیے تندہی سے خدمت بجالاتے رہے۔1970ء میں لندن تشریف لے گئے۔جماعتی خدمات کی تو فیق ملتی رہی۔لندن میں مرحوم کے سپر داخبار احمدیہ کی ادارت آئی۔جسے الفضل انٹر نیشنل کے طلوع تک پوری ذمہ داری سے نبھایا۔لندن میں جماعت احمدیہ کی تاریخ مرتب کرنے کے لیے بھی آپ نے خدمات ادا کیں۔وفات سے چند ماہ قبل حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جامعہ احمدیہ کیلئے سیکرٹری منتخب کیا۔جسے مرحوم مرض الموت کی وجہ سے نبھا نہ سکے۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ صفیہ بیگم کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع اید اللہ بنصرہ العزیز نے 2 اگست کولندن میں نماز جنازہ پڑھائی اور و ہیں تدفین ہوئی۔احباب مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات نیز لواحقین کو صبر جمیل عطا ہونے کیلئے دعا کریں۔حضور علیہ المسیح الرابع کی طرف سے تعزیت نامہ (169)