میری پونجی

by Other Authors

Page 14 of 340

میری پونجی — Page 14

مکتوب از مکرم عبد الباسط صاحب شاہد مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پیاری صفیہ بہن! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میری پونچی بہت پیاری کوشش ہے۔آپ نے روز مرہ کی زندگی میں ہونے والے واقعات کو اسقدر دلچسپ اور اچھے رنگ میں بڑی سادگی اور سلاست سے بیان کر کے ان واقعات میں عجیب روحانی رنگ بھر دیا ہے۔اس کو پڑھتے ہوئے تو میں پرانی پر لطف یادوں میں ڈوب ڈوب کر لطف لیتا رہا۔ہماری پھوپھی جان کا پیار و شفقت یاد آئی۔محترم پھوپھا جان کی سادگی اور قابل رشک اخلاص کے واقعات یاد آئے۔ان کے لنگر کے ایام میں ہم بھی جسمانی اور روحانی مائدہ سے استفادہ کرتے تھے۔برادرم سامی صاحب سے ملاقات تو بچپن سے ہی تھی ، وہ ہمارے محلہ دار الفتوح میں رہتے تھے۔اُن کے بزرگ والدین کا ہمارے ہاں بہت اچھے رنگ میں ذکر ہوتا تھا۔سامی صاحب کے ساتھ احمد یہ ہال کراچی میں اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔جب بھی دیکھا سلسلہ کی خدمت میں مصروف دیکھا۔خدام الاحمدیہ کراچی کو اُن دنوں عالمی مجلس میں ایک نمایاں مقام حاصل تھا جس میں ایک بہت بڑا دخل محترم سامی صاحب کا بھی تھا۔اس کتاب کو پڑھ کر ان کی خوبیوں اور صفات کی یاد تازہ ہوئی ، بہت سی ایسی خوبیوں کا علم بھی ہوا جو وہ اپنی انکساری میں چھپائے رکھتے تھے۔ہم عمری کے باوجود میں ہمیشہ ہی انکی خدمات کی وجہ سے انکا احترام کرتا رہا اور انہیں ایک مخلص مثالی احمدی (14)