میری پونجی

by Other Authors

Page 13 of 340

میری پونجی — Page 13

ملاقات کرتا ، اُن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا تھا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہوتا ہے کہ جب میاں بیوی دونوں ہی تقویٰ شعار، پارسا اور خدا ترس واقع ہوئے ہوں۔ایسے جوڑے آسمان پر بنتے ہیں۔آپ کی مرحومہ والدہ صاحبہ کے حالات پڑھتے ہوئے بار ہا یہ احساس ہوا کہ مرحومہ بھی اولیاء اللہ میں سے تھیں۔اپنے خاوند کی وفا شعار، مہمان نواز ، خوش خلق اور خوش کردار خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان سب کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کی تمام اُن دعاؤں کو جو انہوں نے اس جہان میں رہتے ہوئے کی تھیں ، قبول فرمائے۔اللہ کرے کہ آپ کی یہ نہایت ایمان افروز کتاب ہماری نئی نسلوں کیلئے روشنی کا مینار بنے اور وہ اسے پڑھ کر اس یقین پر قائم ہو جائیں کہ ہمارا ایک مولیٰ ہے جو ہماری دعاؤں کو سنتا ہے اور انہیں شرف قبولیت بخشتا ہے۔اور وہ ہم سے ماں باپ سے بڑھ کر پیار کرتا ہے۔20-08-13 والسلام خاکسار بشیر احمد رفیق لندن (13)