میری پونجی

by Other Authors

Page 157 of 340

میری پونجی — Page 157

میرے ساتھ حضور” بہت پیار کرتے ہیں، میرا بھی یہ ہی جواب ہے کہ پیارے حضور ”ہماری فیملی کے ساتھ بھی بہت پیار کرتے تھے ، جب بھی لینی جاتی اس کو کہتے تم چوزے کا پلاؤ بنا کر کھایا کرو اس کو کھانے سے تم تھوڑی موٹی ہو جاؤ گی، کیونکہ بنی بہت ہی دبلی پتلی تھی۔اس لیے اس کو یہ نسخہ بتایا کرتے تھے۔میرا ایک آپریشن ہوا کافی سیریس تھا، الحمد للہ کامیاب ہو گیا جب میں گھر آگئی تو مجھے جیسی گنہگار کو گھر فون کر کے میری خیریت معلوم کرتے۔میرے لیے یہ بہت بڑی سعادت تھی۔پھر جب بھی میں ملتی یہ ہی کہتے کہ بچ گئی ہو تم نے مر جانا تھا۔پیارے حضور کے بارہ میں لکھوں تو اُن کے احسانوں کا کوئی شمار نہیں ہے۔بلال کو حضور کے ساتھ صبح کی سیر پر ساتھ جانے کی بھی سعادت ملی۔حضور ہر روز صبح فجر کی نماز کے بعد سیر کے لیے جاتے اُس میں جانے کیلئے اجازت لینی ہوتی تھی۔جس میں میرے بیٹے منیر اور بلال دونوں کو اجازت تھی۔منیر تو با قاعدگی سے نہیں گیا مگر بلال کو یہ سعادت حاصل ہے کے وہ بلا ناغہ گیا اور وہ لوگ جو حضور کے ساتھ مزاح سے لطف اندوز ہوتے تھے وہ بچے کبھی نہیں بھول سکتے۔منیر نے پرائیویٹ سکیر ٹری کے آفس میں مہدی صاحب کے ساتھ ڈاک کھولنے کا کام شروع کیا۔پھر جب ایم ٹی اے شروع ہوا تو پھر ایم ٹی اے پر کام کرنے کی سعادت ملی۔سارہ میری بیٹی کو بھی ایم ٹی اے پر کام کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔الحمد للہ۔باقی فیملی کو بھی حضور کی شفقت اور پیار کا بہت حصہ ملا۔الحمد للہ۔سب کو جی بھر کے آقا کے زیر سایہ رہنے اور خدمت دین کی توفیق ملی اور آپ کی طرف سے ہم پر حسن و احسان کا بھی سلسلہ جاری رہا۔مسجد کی قربت سے ہمیں بہت انعام ملے۔عکاشہ اور لبنی تو اپنے ابو کی طرح ہر وقت جماعت کے کام کو فضل الہی جان کر خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔الحمد للہ۔ماشاللہ بچے بڑے ہو گئے۔ہماری بڑی بیٹی لبنی کی شادی ہو گئی، سامی صاحب بھی ریٹائر ہو گئے۔ایک دن ہم سب کو اپنے پاس بلایا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ اب باقی کی زندگی صرف دین کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔دنیاوی کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔اب آپ لوگ بتائیں میں کون سی (157)