میری پونجی

by Other Authors

Page 98 of 340

میری پونجی — Page 98

دادا جان اور دادی جان کا ذکر خیر راشدہ شان اپنے دادا ابا جی سردار مصباح الدین صاحب مرحوم (سابق مبلغ انگلستان ) اور دادی اماں حاکم بی بی صاحبہ مرحومہ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں: میں چونکہ اُنکے بیٹوں کی اولاد میں پہلی بچی تھی تو دادا دادی نے اپنی پوتی کو بے حد تو جہ اور پیار دیا بلکہ یہ کہوں تو زیادہ اچھا ہے کہ میں اپنے چچاؤں اور پھوپی کی چھوٹی بہن بن گئی۔کیونکہ ان سب کے پیار کو دیکھتے ہوئے دادا دادی کی خواہش پر میرے والدین نے مجھے اُن کے پاس ہی رہنے دیا۔یہ میرے ماں باپ کی بہت بڑی قربانی تھی جو انہوں نے بڑے شوق اور خوشی سے دی۔میرے دادا دادی نے بھی اس کا حق ادا کیا اور جہاں میری بی اے تک تعلیم مکمل کروائی وہاں بہت اچھی طرح سے میری شادی کی ذمہ واری بھی نبھائی۔میں اب تحدیث نعمت کے طور پر اُنکی وہ چھوٹی چھوٹی باتیں بیان کروں گی جن سے ہماری زندگیوں میں دین اور دنیا وی حدود کی پاسداری کرنے کی صلاحیتیں پیدا ہوئیں۔اماں جی اور اباجی ( میرے دادا دادی) یعنی ہمارے گھر کا ماحول بہت پاکیزہ اور دینی تھا۔اباجی واقف زندگی تھے اور مبلغ بھی رہ چکے تھے۔اماں جی باوجود اس کے کہ کوئی سکول کی پڑھی لکھی خاتون نہیں تھیں مگر شادی کے بعد جب قادیان آئیں تو باترجمہ قرآن کریم اور دین کی تعلیم حاصل کی تھی۔اس تھوڑی تعلیم سے انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنے آپ کو اس قابل کر لیا کہ نہ صرف ہمیں بلکہ اور بہت سے بڑوں اور بچوں کو قرآن کریم کی دولت سے مالا مال کیا۔یہی نہیں دینی تربیت کا درس بھی ہم نے اُن سے ہی حاصل کیا۔اماں جی نمازی، تہجد گزار اور ہر وقت درود شریف کا ورد (98)