میری پونجی — Page 97
گار ہوئے اور واپس اپنے گھروں میں آئے تو اڑوس پڑوس کا یہ اخلاص تھا کہ انہوں نے اس گھر کے احترام کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہ ہونے دیا۔دراصل پاکستان کے یہی وہ مخلص عوام ہیں جو پاکستان کی سالمیت کیلئے ایک تعویذ کی حیثیت رکھتے ہیں جو عقائد کے اختلافات کے باوجود ہمدردی محبت اور بھائی چارہ کی اقدار کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔(97) (بشیر الدین احمد سامی )