میری پونجی

by Other Authors

Page 39 of 340

میری پونجی — Page 39

حضرت سردار صاحب لکھتے ہیں: ” جب تک انگلستان رہا انہوں نے مشن ہاؤس سے اپنے تعلق کو قائم رکھا۔اس دوران دو بار مشن ہاؤس آئے اور خطاب بھی کیا۔میرے قادیان چلے جانے کے بعد میرے ساتھ خط و کتابت بھی رکھی۔اکثر اپنی بیماری روماٹزم کا ذکر لکھتے رہتے اور ہندوستان سے حاذق طبیب سے دوائی کے لیے بھی لکھتے رہتے۔ان کا مشن ہاؤس سے تعلق اسقدر پختہ ہو گیا تھا کہ بزرگ حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد، حضرت مولوی شیر علی صاحب اور حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کے ساتھ بڑے قرابت کے تعلقات ہو گئے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ساتھ تو تصویر بھی اتروائی۔غرضیکہ وہ ان بزرگوں کی محبت میں پروئے جاچکے تھے اور حضرت اقدس مسیح موعود کی صداقت ان کے دل میں اتر چکی تھی اور اچھل کر زبان پر بھی آچکی تھی۔مکرم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب اور مکرم عبد الرحیم صاحب درد کا بیان ہے کہ انہوں نے ہمارے سامنے آنحضرت مسیلی کی یام کی رسالت اور حضرت مسیح موعود کی صداقت پر ایمان کا اظہار کر دیا تھا۔اللهم اغفرہ۔“ حضرت شیخ مبارک احمد صاحب رسالہ المصلح 28 ستمبر 1953ء میں بھی ایک مضمون شائع کر چکے ہیں کہ کرنل ڈگلس حضرت مسیح موعود سے متاثر تھے ) اور اسی طرح حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کے دور امامت میں کرنل ڈگلس متعدد مرتبہ مسجد لندن میں تشریف لائے اور جماعتی اجلاسات میں تفصیلی تقاریر میں حضرت مسیح موعود کا واقعہ بیان فرمایا۔ان میں سے بعض کا تذکرہ کتاب "خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کے حالات زندگی۔حیات شمس میں بیان کیا گیا ہے۔کرنل ڈگلس کے قبول اسلام کے تذکرہ میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس سے ظاہر ہے ان کے اس انجام کو پہنچنے میں سراسر تصرف، باری تعالیٰ کا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود کا چہرہ مبارک دیکھتے ہی یہ بات انکے دل میں اتر گئی کہ یہ راستباز اور صادق کا چہرہ ہے۔پھر یہ بھی تصرف الہی ہوا جو انہیں (39)