میری پونجی

by Other Authors

Page 305 of 340

میری پونجی — Page 305

سنتا۔اس پر جار پھر سے نیچے اترتا ہے اور اس میں سے آواز آتی ہے، جیسے اللہ تعالیٰ بول رہا ہے: تیری تضرعات کو اور مسخر کر کے اور بھی کام دیں گے“۔بشری نے اپنے بھائی کو بتایا کہ مجھے اس فقرہ کی نہیں سمجھ آئی۔دراصل یہ خواب اور اس خواب کی کیفیت ہی اس کے اوصاف حمیدہ کے بیان پر محیط ہے۔اس لیے کوئی لفظ زائد کئے بغیر یہی کہوں گا کہ ولایت اور بھلا کسے کہتے ہیں! اللہ تعالیٰ اس کو غریق رحمت کرے۔اس کی تربت پر اس کے فضلوں کی بارشیں برستی رہیں اور اس کے بچوں کو اپنی کفالت اور حفظ وامان میں رکھے۔برادرم رفیق احمد صالح کو صبر جمیل سے نوازے۔انہوں نے اپنی اہلیہ کی بیماری کے دوران علاج معالجہ اور دعاؤں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جنت سے بشریٰ مرحومہ کا خط اپنے بچوں کے نام یہ خط سامی صاحب مرحوم نے بشریٰ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد اُس کے بچوں کے نام لکھا تھا: میرے پیار کے آنچل میں چھپے ہوئے ستارو! میں تم کو سلام کہتی ہوں۔آج پھر وہی وادیاں ، وہی فضائیں، مچلتی ہوائیں اور خاموشیوں کی صدائیں، بلا رہی تھیں مجھے اسی لیے تو چلی آئی ہوں۔بینا! کہاں ہو تم ، سعدی کو آواز دو۔میں کب سے آواز میں لگا رہی ہوں۔مجھے پتہ ہے تم جاگ رہی ہو اور وہ بھی سوئی ہوئی نہیں ہے۔میں غسل خانہ سے فیقے کے نغموں کی گنگناہٹ بھی سن رہی ہوں۔انکے گیتوں میں اب وہ پہلے سامدھر پن نہیں ہے۔ایسے لگتا ہے جیسے کوئی نغمہ دو گھاٹیوں میں الجھ کر رہ گیا ہو اور کبھی تو ایسے بھی لگتا ہے کہ وہ کھنگ رہے ہیں یا گلے سے لتا منگیشکر کی آواز نکل رہی ہے۔رفیع اور مکیش کی آواز میں سہگل (305)