میری پونجی

by Other Authors

Page 168 of 340

میری پونجی — Page 168

میرے بھائی نے بتایا کہ حضور انور نے میرے ساتھ ہاتھ ملا کر تعزیت کی۔پھر جنازے کے بعد حضور نے ازراہ شفقت چہرہ دیکھ کر سامی صاحب کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دُعائیں دیں۔ہمارے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔اللہ تعالیٰ سامی صاحب کے درجات بلند فرمائے۔آمین۔الفضل انٹر نیش میں بھی یہ افسوس ناک خبر شائع ہوئی سید نا حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۲؎ اگست ۲۰۰۱ء کو قبل از نماز ظہر مسجد فضل لندن کے احاطہ میں مکرم بشیر الدین احمد ساقی صاحب آف نیو مالڈن (لندن) کی نماز جنازہ پڑھائی۔آپ چند ماہ کی لمبی بیماری کے بعد ۳۱ جولائی ۲۰۰۱ء کو ۶۸ / سال کی عمر میں وفات پا گئے۔إِنَّا الله وَ إِنَّا إِليهِ راجعون۔آپ مکرم سردار مصباح الدین صاحب مرحوم سابق مبلغ انگلستان کے بیٹے اور مکرم محمد اسلم خالد صاحب کار کن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے بہنوئی تھے۔۲۲ نومبر ۱۹۳۲ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔قیام ربوہ کے ابتدائی زمانہ میں دفتر حفاظت مرکز اور دفتر بیت المال میں خدمت کی توفیق پائی۔۱۹۵۴ء میں آپ پاکستان بحریہ میں ملازم ہوئے اور کراچی میں قیام کے دوران ۱۹۶۰ء تک مختلف خدمات کی توفیق پائی۔ناظم اعلی خدام الاحمدیہ کراچی کے طور پر بھی کام کیا اور بہترین خادم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔۱۹۶۰ ء میں پشاور چلے گئے اور وہاں بھی قائد خدام الاحمدیہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔۱۹۷۰ء میں انگلستان آگئے۔یہاں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہا۔مجلس انصار اللہ برطانیہ میں قائد عمومی اور نائب صدر بھی رہے۔دس سال تک اخبار احمدیہ کی ادارت کی۔مرکزی جرائد کے برطانیہ میں نمائندہ مقرر تھے۔آپ نے اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔(168)