معراج کا شہرہ آفاق سفر

by Other Authors

Page 50 of 57

معراج کا شہرہ آفاق سفر — Page 50

50 کاروبار کریں گے۔دوسروں کی غیبت کرنے والے ہوں گے اور زنا کا ارتکاب کریں گے۔اسی طرح تفسیر ابن کثیر (زیر آیت اسراء) کے مطابق امانت میں خیانت کرنے والے نام نہاد مسلمانوں کو بھی آپ نے ملاحظہ کیا اور ان تخریب کاروں کے کرتوت بھی آپ کو دکھلائے گئے جو اپنے خبث باطن کے باعث سڑکوں پر دھرنا مار کے بیٹھ جائیں گے اور کانٹے دار لکڑی کی مانند عوام کے کپڑے پارہ پارہ کر دیں گے۔یعنی ان کے مظاہروں سے پوری دنیا کا امن یکسر خطرہ میں پڑ جائے گا۔اسی پر بس نہیں سرکار دو عالم کو دور آخرین کے بدقماش ملاؤں کا بھیانک منظر بھی دکھلا دیا گیا چنانچہ حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ:۔ان النبي صلى الله عليه وسلم قال ليلة اسری بی مررت بناس تقرض شفاههم بمقاريض من نار كلما قرضت عادت كما كانت فقلت من هولاء يا جبريل قال هؤلاء خطباء امتك يقولون مالا يفعلون۔“ (در منثور جلد 4 صفحه 150) یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اسراء کی رات میں ایسے لوگوں سے گذرا جن کے ہونٹوں کو آگ کی قینچیوں سے کاٹا جارہا تھا لیکن وہ پھر بڑھ جاتے تھے۔میں نے جبریل سے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں انہوں نے کہا یہ آپ کی امت کے خطیب ہیں جو دوسروں سے کہیں گے مگر خود اس پر عمل نہیں کریں گے۔عالمی نظمیہ اسلام کا بر کیف منتظر 7- آيت هو الذي ارسل رسوله بالهدی (سورہ تو بہ وفتح) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں مذاہب عالم پر غلبہ اسلام مہدی امت سے وابستہ کیا گیا ہے۔صاحب المعراج صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر معراج میں اس کا پُر کیف نقشہ بھی دکھلایا گیا جو حضرت ابن عباس کی حدیث ( مندرجہ در منثور جلد 4 صفحہ 150 - ” مسند احمد بن حنبل، جلد 1 صفحہ 271) میں موجود ہے اس حدیث کا ترجمہ دیوبندی عالم مولوی اشرف علی صاحب تھانوی نے