حضرت میمونہ ؓ — Page 5
حضرت میمونہ 5 بھی تیار تھے۔اُس وقت حضرت میمونہ کو ساتھ نہیں لے جاسکتے تھے اس لئے ابورافع کو اُن کے پاس چھوڑ ا تا کہ بعد میں ساتھ آئیں اور خود تمام ساتھیوں کے ساتھ مکہ سے روانہ ہو گئے۔مکہ سے قریبا سات میل پر تنعیم کے پاس سرف کے مقام پر قیام فرمایا۔ย رض ابورافع جب حضرت میمونہ کو لے کر روانہ ہونے لگے تو غم و غصے میں اُبلتے ہوئے مکہ والوں نے انہیں بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ابورافع نے انہیں رُعب سے جواب دیا کہ ابھی ہمارے سوار اور ہتھیار دور نہیں ہیں اس لئے بد عہدی نہ کرو چنانچہ وہ ادھر ادھر ہو گئے اور ابو رافع " حضرت میمونہ کو لے کر سرف پہنچ گئے۔یہیں آنحضرت ﷺ سے اُن کی ملاقات ہوئی۔سرف میں ایک رات قیام کے بعد آپ میے مدینہ روانہ ہو گئے۔(6) رض مدینہ میں اس مبارک دلہن کا استقبال خوش دلی سے کیا گیا۔آپ صلى الله مسجد نبوی میں ایک حجرے میں رہنے لگیں۔جہاں آج کل آنحضرت علی کا روضہ مبارک ہے وہاں حضرت عائشہ کا حجرہ تھا جس کا دروازہ شمال کی جانب تھا اس سے ملی ہوئی مسجد کے جنوب کی جانب قبلہ والی دیوار کے ساتھ۔حضرت سودہ اور حضرت صفیہ کے حجرے تھے اور شمال کی جانب