مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 73 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 73

کے پاس لے کر پہنچا۔اس وقت وہ عیسائی دوشیزہ مغرب سے چل کر مشرق کے بردہ فروشوں کی منڈی میں آچکی تھی۔بشیر بن سلیمان اس انگریز خاتون کو بردہ فروش عمرو بن زید سے دوسواشرفیوں کے عوض خرید کر امام حسن عسکری کے پاس لے آیا اور امام حسن عسکری نے اسے اپنی زوجیت میں لے لیا۔یہ خاتون قیصر روم کے فرزند یشوعا کی دختر نیک اختر تھی۔روایت میں کہا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح کی مرضی سے خواب میں حضرت حسن عسکری سے اس خاتون کا نکاح کرادیا تھا اور یہ خاتون خواب میں ہی فاطمہ بنت محمد کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئی تھی۔امام حسن عسکری کی حبالہ عقد میں آنے کے بعد اس خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا۔جب بچے کی عمر پانچ برس ہوئی تو وہ بچے کو لے کر غائب ہوگئی۔شیعہ مومنین کو ان کے آئمہ مجتہدین نے باور کرایا کہ یہ بچہ امام مہدی تھا، جو اپنی ماں کے ساتھ غار میں چھپ گیا ہے۔پھر ایک عرصے تک یہ عقیدہ رہا کہ یہ امام کی غیبت صغری ہے۔اس اثناء میں وہ اپنے خفیہ نقیبوں (انگریزوں) کے ذریعے امت کی رہنمائی کرتے رہے۔جب وقتی مقاصد ومصالح ختم ہو گئے تب یہ بات لوگوں کو ذہن نشین کرائی گئی کہ اب امام غیبت کبری میں داخل ہو چکے ہیں۔اب آپ نقیبوں کے ذریعے رہنمائی کا کام انجام نہیں دیں گے بلکہ قیامت برپا ہونے سے پہلے بنفس نفیس خود حاضر ہو کر امت کی رہنمائی فرمائیں گے۔یہ ہے اہل تشیع کے امام زمانہ کی کہانی اور ارباب کلیسا کی کارستانی۔۔۔73