مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 74 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 74

سچ فرمایا مخبر صادق خاتم المؤمنین خاتم العارفین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ:۔يكون في اخر الزمان دجالون كذابون ياتونكم من الاحاديث مالم تسمعوا انتم ولا اباوكم فاياكم واياهم لا يضلو نكم ولا يفتنونكم ،، فرمایا:۔آخری زمانے میں ایسے ایسے دجال اور کذاب پیدا ہوں گے جو تمہیں ایسے ایسے عجیب وغریب قصے اور افسانے ۱۷ سنائیں گے جو تمہارے باپ دادا نے بھی نہ سنے ہوں گے۔پس ان سے بچ کر رہنا۔ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو گمراہ کر دیں اور فتنہ میں ڈال دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کے مطابق جماعت احمدیہ کے خلاف دجل و تلبیس کی فتنہ سامانیاں اور مخالفانہ کا روائیاں اس کے قیام سے لے کر اب تک زور وشور سے جاری ہیں۔جھوٹی کہانی بنانے والوں کا ادعا جھوٹی کہانی وضع کرنے والوں نے اس کی چھ سال تک تشہیر کرنے کے بعد اگست ۱۹۷۳ء میں یہ دعا کیا کہ:۔(انہوں نے ) ” قادیانی امت کے سیاسی جاہ و جلال کو کرہ ارض سے مٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور ایسا ہی ہوگا۔یہ اس طرح مٹ جائیں گے جس طرح آوارہ عصمتیں مٹ جاتی ہیں۔“ ۹۸ 74