مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 39 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 39

بلکہ خود ہمارا مفاد بھی اس امر سے وابستہ ہے کہ ہم عیسائیت کی تبلیغ کو جہاں تک بھی ہو سکے فروغ دیں اور ہندوستان کے کونے کونے میں اس کو پھیلا دیں۔۲۴۳ حضرت بانی جماعت احمد یہ اس دور کے وہ مجاہد اعظم ہیں جنہوں نے پوری عمر عیسائیت کے خلاف جہاد کیا۔اور صلیبی علمبر داروں کے چھکے چھڑا دیئے۔چنانچہ مولا نا امداد صابری صاحب مجاہدین رد نصاری کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی نسبت لکھتے ہیں کہ :۔۱۸۷۶ء میں آپ نے جب اپنی آنکھوں سے یہ دیکھا کہ حکومت کے سایہ میں نہایت پرزور مشنری کام کر رہی ہے اور صلیبی مذہب ساری دنیا میں ایک طوفان عظیم کی طرح جوش مار رہا تھا۔اس وقت مرزا جی نے براہین احمدیہ کتاب لکھی۔جس کے چار حصے ہیں۔اس کتاب کا ذکر حضرت مولانا محمد علی مونگیری رحمتہ اللہ علیہ نے رو نصاری کی فہرست میں ان الفاظ میں کیا ہے۔اس عمدہ اور مبسوط کتاب میں دو طریقے سے مذہب اسلام کی حقانیت ނ ثابت کی ہے اول تو تین سو دلائل عقلیہ سے دوئم ان آسمانی نشانیوں۔جو نیچے دین کی سچائی ثابت کرنے کے لئے ضروری ہیں۔حق تو یہ ہے کہ 66 اثبات حقیقت اسلام میں یہ عمدہ کتاب ہے۔“ مولوی محمد علی صاحب مونگیری نے اپنی کتاب پیغام محمدی حصہ اول مطبوعہ ۱۳۳۱ھ کے صفحہ ۳۰۶ پر کتاب براہین احمدیہ کی نسبت یہ بھی اعتراف کیا کہ عیسائیوں کے مقابلہ 39