مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 23 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 23

///////// ریاست بہاولپور نواب صاحب بہاولپور ۱۸۵۷ء میں انگریزوں کے پر جوش معین و مددگار تھے۔اس موقع پر انہوں نے سرکار انگلشیہ کی نہ صرف مالی امداد کی بلکہ حسب ضرورت اس کی حمایت میں فوج کو بھی حرکت میں لے آئے۔۳۰ے اس سے قبل ۱۸۴۸ء کی بغاوت ملتان میں بھی نواب صاحب نے انگریزی فوج کی بڑی مدد کی۔ان کی فوج ایڈورڈ صاحب کے ماتحت بیقاعدہ فوج کے پہلو بہ پہلو جنگ میں شریک رہی اور دیوان مول راج کو شکست دے کر باغیوں کو ملتان کی دیوار فصیل کے اندر کر کے شہر کو چاروں طرف سے محصور کر لیا۔ان نمایاں خدمات کے صلہ میں گورنمنٹ سے نواب صاحب کو ایک لاکھ سالانہ کی پیشن حین حیات تک ملی اور علاوہ بریں ان کی فوج کو بھی آٹھ لاکھ روپے نقد انعام دیئے گئے ، اسے ریاست بھوپال اس ریاست نے ایام غدر میں برطانوی گورنمنٹ کی بھاری امداد کی جس کے صلے میں پر گنا بیر سیہ کو انگریزوں نے ریاست بھوپال میں شامل کر دیا اور نواب بھو پال کو جی سی ایس آئی کا خطاب بھی عطا کیا گیا۔۳۲ ریاست رام پور یادگار در بار تاجپوشی جلد ۲ صفحه ۷۳۸ - ۳۹ے میں غدر میں گورنمنٹ کی وفادارانہ 23