مذہب کے نام پر فسانہ — Page 11
فاعتبر واياولی الابصار انگریز کے ظلی نبی اور اس کے عقائد سے متعلق معلومات کے لئے مندرجہ ذیل پتہ پر خط و کتابت کیجئے:۔شعبہ نشر واشاعت مجلس تحفظ ختم نبوت۔پاکستان (ملتان) اردو پمفلٹ کی خفیہ تقسیم سے عوامی ذہن کو متاثر کرنے کا سٹیج بالکل تیار ہو گیا تو ۱۹۷۳ء میں مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان نے اپنی مطبوعہ روداد بابت سال ۱۳۹۲ھ کے صفحہ ۴ ۳ میں اس کا بطور خاص ذکر کیا اور اس کے ترجمہ کی اشاعت کو اپنے کارناموں میں شمار کیا۔علاوہ ازیں شورش کا شمیری صاحب ایڈیٹر ” چٹان لاہور نے اپنے رسالہ ” مجھی اسرائیل“ میں اس کا ذکر کیا اور اسے ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر میں پھیلا دیا۔جس کے بعد اس جعلی حوالہ کو گویا ایک شرعی سند حاصل ہو گئی اور وہ دوسری کتابوں میں بھی درج کیا جانے لگاحتیٰ کہ احراری اور دیو بندی اہل قلم علماء نے عجمی اسرائیل ہی کے حوالے سے اسے نہایت دیدہ دلیری اور بے باکی کے ساتھ اس تحریری موقف میں بھی شامل کر دیا جو انہوں نے اگلے سال اسمبلی ۱۹۷۴ء میں ملت اسلامیہ کے نام نہاد اور خود ساختہ ترجمان کی حیثیت سے پیش کیا تھا اور جسے اردو انگریزی اور عربی متینوں زبانوں میں شائع کیا گیا۔حالانکہ احراری پمفلٹ محض جھوٹ کا پلندہ تھا جس میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا گیا۔جیسا کہ اس کے تنقیدی جائزہ سے معلوم ہوگا۔11