مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 45 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 45

///////// ///////////////////////////////// تیر ہواں جھوٹ احراری پمفلٹ میں وزیر اعظم انگلستان گلیڈسٹون (GLAD STONE) سے متعلق ایک مشتبہ اور بے سند واقعہ کی بناء پر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ گویا اس کی ذاتی پالیسی ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے مہلک ثابت ہوئی۔یہ تاثر واقعاتی اعتبار سے بالکل غلط ہے کیونکہ برطانوی مملکت کی اصل باگ ڈور براہِ راست قیصرہ ہند ملکہ وکٹوریہ (ولادت ۱۸۱۹ء وفات ۱۹۰۱ء) کے ہاتھ میں تھی جن کے زریں دور میں مسلمانان ہند کے ہر طبقہ اور فرقہ کو اس درجہ مذہبی آزادی اور امن نصیب ہوا کہ ہندوستان بھر کے مسلمانوں نے فروری ۱۸۸۷ء میں نہایت درجہ عقیدت اور دھوم دھام سے ملکہ کی پچاس سالہ جو بلی کی پرشکوہ تقریب منائی۔۵۱ اس موقع پر مختلف سوسائٹیوں کی طرف سے مبارک باد کے ایڈریس بھی دیئے گئے۔فرقہ اہل حدیث نے بھی ایک خصوصی ریز ولیشن میں وائسرائے ہند ہز ایکسی لینسی لارڈ ڈ فرن کے لیفٹنٹ گورنر پنجاب اور ہر آنر ز سر چارلس ایچیسن ۵۳ سی ایس آئی کا خصوصی شکر یہ ادا کیا اور اپنے فرقہ کی طرف سے حسب ذیل ایڈریس پیش کیا :۔" بحضور فیض گنجور کوئین وکٹوریہ ملکہ گریٹ برٹن و قیصرہ ہند بارک الله فی سلطنتها ہم ممبران گروہ اہل حدیث اپنے گروہ کے کل اشخاص کی طرف سے حضور والا کی خدمت عالی میں جشن جو بلی کی دلی مسرت سے مبارک باد عرض 45 کرتے ہیں۔