مذہب کے نام پر فسانہ

by Other Authors

Page 47 of 94

مذہب کے نام پر فسانہ — Page 47

//// 66 برکتوں سے فائدہ اٹھائیں ، ۴ برصغیر کے شہرہ آفاق مسلمان شاعر جناب اکبرالہ آبادی نے جشن جو بلی پر ایک پر خلوص قصیدہ مبارک با دلکھا جس کے آخری اشعار یہ تھے۔خلوص و صدق دل سے ہے دعا ہندو مسلماں کی کہ یارب جب تلک یہ گردش گردوں گرداں ہے فروغ مهر دمہ جب متلک ہے زینت عالم ۵۵ نشاط انگیز جب تک انتظام باد و باراں ہے دل اہل جہاں ہے جب تلک مرکز تمنا کا ہوائے آرزو جب تک محیط قلب انساں ہے خدا کے نام کی عزت ہے جب تک اہل دانش میں تجلی علم کی جب تک چراغ راہ عرفاں ہے ہماری حضرت قیصر رہیں اقبال و صحت سے کہ جن کا آفتاب عدل اس کشور پہ تاباں ہے اسی زمانہ میں اہل حدیثوں کے وکیل ابوسعید محمد حسین ایڈیٹر رسالہ اشاعت السنه نے رسالہ الاقتصاد فی مسائل الجہاد شائع کیا جس میں قرآن وحدیث اور کتب فقہ سے ثابت کیا کہ انگریزی حکومت کے خلاف لڑنا یا ان سے لڑنے والوں کی (ان کے بھائی مسلمان کیوں نہ ہوں ) کسی نوع سے مدد کر نا صریح غدر اور حرام ہے۔“ نیز لکھا مفسدہ ۱۸۵۷ء میں جو مسلمان شریک ہوئے تھے وہ سخت گناہگار اور بحکم قرآن و حدیث وہ مفسد و باغی بد کردار تھے۔اکثر ان میں عوام کا لا نعام 47