مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 76 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 76

مذہب کے نام پرخون سچ یہی ہے اور اسی پر میرا ایمان ہے کہ ان نظریات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخت ہتک لازم آتی ہے اس لئے میں مودودی جماعت کو ہرگز اسلام کا دوست نہیں سمجھتا۔صرف یہی نہیں بلکہ مجھے اس جماعت میں اور اس کے طریقہ کار میں اشتراکیت کی بو آتی ہے اور اس کا بیج سرزمین روس میں بویا ہوا دکھائی دیتا ہے اور روحانیت کا کلی فقدان نظر آتا ہے۔اب دیکھ لیں کہ ہمارے دعاوی ہمیں اپنی نظر میں کتنے معصوم اور کتنے نیک دکھائی دیتے ہیں مگر جب ایک دوسرے کی نظر سے ان کو دیکھیں تو۔۔۔الْآمَانُ وَالْحَفِيظ ! اس مثال کو اگر امت کے باقی فرقوں پر پھیلا دیا جائے اور ہر ایک کا ہر ایک سے اسی طرح موازنہ کیا جائے تو اس نظریہ کی قلعی کھل جائے گی کہ انسانوں کی اصلاح کی خاطر اور فساد اور ظلم اور طغیان کو دنیا سے دور کرنے کے لئے لڑ کر حکومت پر قبضہ کرنا جائز ہے۔میں جب اس مودودی نظریہ کو دیکھتا ہوں تو مجھے وہ مشہور مقولہ یاد آ جاتا ہے کہ:۔ر جہنم کا راستہ نیک نیتوں کی اینٹوں سے بنا ہوا ہے“ اور آخری حتمی فیصلہ طلب کرتے ہوئے جب میں قرآن کریم پر نظر دوڑاتا ہوں تو اس آیت پر نظر ٹھہر جاتی ہے کہ؛۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ - أَلَا إِنَّهُمُ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۲ ، ۱۳) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو مصلحین کی جماعت ہیں۔خبردار! یہی فسادی ہیں مگر جانتے نہیں۔اللہ اللہ ! کتنا پیارا کلام ہے اور اس چھوٹے سے کلمہ میں کیسی کیسی ابدی صداقتیں بھری ہوئیں ہیں۔اس آیت کا ایک ایک جز اپنے اندر فطرت انسانی کے گہرے راز لئے ہوئے ہے۔جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو مصلحین کی جماعت ہیں۔خبردار! یہی فسادی ہیں مگر جانتے نہیں !