مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 273 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 273

۲۷۳ مذہب کے نام پرخون جولوگ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور امن و آشتی کے شہزادوں کا انکار کر کے ان کی مخالفت پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں اور اپنی اس روش سے باز نہیں آتے انہیں بالآخر ایسے ہی حالات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔نا اتفاقی ان میں گھر کر لیتی ہے۔چونکہ وہ امن میں خلل انداز ہور ہے ہوتے ہیں اس لئے وہ خود امن کی برکات سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔تشدد اور دہشت گردی پھیلانا ان کا شیوہ بن کر رہ جاتا ہے۔