مذہب کے نام پر خون — Page 219
۲۱۹ مذہب کے نام پرخون إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطنُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَى لَهُمْ - (محمد (۲۶) وہ لوگ جو ہدایت ظاہر ہونے اور اسے پالینے کے بعد اس سے پھر گئے شیطان نے ان کو ان کا عمل اچھا کر کے دکھایا ہے اور ان کو جھوٹی امیدیں دلائی ہیں۔اس ضمن میں قرآن مجید نے اپنی بعض دیگر آیات میں یہ بھی فرمایا ہے:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةَ أَذِلَةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - (المائدة: ۵۵) اے ایماندارو! تم میں سے جوشخص اپنے دین سے پھر جائے تو ( وہ یا درکھے اللہ اس کی جگہ جلد ہی ایک ایسی قوم کو لے آئے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے جو مؤمنوں پر شفقت کرنے والے ہوں گے اور کافروں کے مقابلہ پر سخت ہوں گے۔وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔یہ اللہ کا فضل ہے۔وہ جسے پسند کرتا ہے اسے یہ فضل دے دیتا ہے اور اللہ وسعت بخشنے والا اور بہت جاننے والا ہے۔مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِةِ إِلَّا مَنْ ُأكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَينُ بِالْإِيمَانِ وَ لكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عظيم - (النحل : ١٠٧) جو لوگ بھی ایمان لانے کے بعد اللہ کا انکار کریں سوائے ان کے جنہیں کفر پر مجبور کیا گیا ہو لیکن ان کا دل ایمان پر مطمئن ہو ( وہ گرفت میں نہ آئیں گے ) ہاں وہ جنہوں نے اپنا سینہ کفر کے لئے کھول دیا ہو ان پر اللہ کا بہت بڑا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب مقدر ہے۔