مذہب کے نام پر خون — Page 10
مذہب کے نام پرخون کا بھی ذکر کرتا ہے جنہیں لامذہب حکمرانوں کی طرف سے مذہب ہی کے نام پر زندہ آگ میں جلا دیا گیا محض اس جرم کی پاداش میں کہ وہ خدائے عزیز وحمید پر ایمان لائے تھے۔چنانچہ ان کا ذکر کرتے ہوئے سورۃ البروج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج - وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ - وَشَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ - قُتِلَ أَصْحَبُ الْخُدُودِ - النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ - إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُود - وَ هُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُود - وَ مَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السمواتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (البروج:۲تا۱۰) جس کا آزاد تر جمہ یہ ہے کہ:۔قسم ہے برجوں والے آسمان کی اور موعود دن کی اور ایک عظیم الشان گواہی دینے والے کی اور اس عظیم الشان ہستی کی جس کی گواہی دی گئی کہ خندقوں والے ہلاک ہو گئے یعنی خندقوں میں وہ آگ بھڑ کانے والے جس میں خوب ایندھن جھونکا گیا تھا۔اور کیا ہی ہولناک تھا وہ وقت جب وہ ان کھائیوں کے کنارے بیٹھے ہوئے جلتے ہوئے مومنین کا نظارہ کر رہے تھے اور ان سے ان کی ناراضگی کی وجہ سوائے اس کے اور کچھ نہ تھی کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر جو آسمان اور زمین کا مالک ہے ایمان لے آئے تھے اور خدا تعالیٰ ہر چیز پر نگران ہے۔“ قرآن کریم اس امر کے ثبوت میں کہ مذہب کے نام پر ظلم کرنے والے دراصل خود بے دین ہوا کرتے ہیں ایک اور نا قابل تردید ثبوت پیش کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ خدا کے نام پر خدا ہی کی عبادت سے روکتے ہیں اور ان کا یہ ظلم ان مومنین کے نزدیک تمام جسمانی اذیتوں سے بڑھ کر ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ اَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا (البقرة:۱۱۵) کہ ان مذہب کے جھوٹے دعویداروں سے بھی زیادہ ظالم کوئی ہو سکتا ہے کہ خدا کا نام