مضامین ناصر — Page 68
۶۸ پنشن اڑھائی سو سے ایک ہزار روبل تک ہے“۔کامریڈ Goow کے بیان سے دو باتیں واضح ہیں۔اول یہ کہ ایک ہی قسم کے کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔دوم یہ کہ مختلف کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں اس سے بھی بڑا فرق ہے۔کہاں ۵۰ روبل لینے والے نوکر، کہاں ہیں ہزار روبل لینے والا افسر۔KOLOKHOZ مختلف فارمز پر کام کرنے والے زمینداروں کی آمد میں بھی یہ ہر دو فرق نمایاں ہیں۔ایک فارم کے چرواہاBeissemboyov نے سال میں ۲۵۲۰ من گندم اور ۳۲۰ روبل کمائے۔اس کے برعکس Borodin کے سارے خاندان نے ۱۹۶ من گندم اور ۶۹۳۲ روبل کمائے۔اگر گندم کو روبل میں تبدیل کیا جائے۔اور ایک من گندم کی قیمت ۱۳۰ روبل سمجھے جائیں (اس لئے کہ سر والٹر کے بیان کے مطابق ایک من آٹے کی قیمت ۱۶۰ روبل بنتی ہے۔لیکن آٹا گندم سے مہنگا ہوتا ہے تو Beissemboyov کی سالانہ آمد ۳۳۰۸۰۰ بنتی ہے۔یعنی اس نے ۲۷۵۶۶ روبل ماہانہ کمایا۔اس کے برعکس Borodin کی سالانہ آمد ۳۲۴۱۲ اور ماہانہ آمد ۲۷۰۱ روبل بنتی ہے۔انہیں فارموں پر دودھ دو بہنے والی عورتیں اوسطاً دو اڑھائی سوروپے ماہانہ کماتی ہیں۔ب۔پھر اس مقصد کے حصول کے لئے اشتراکیت جس طریق کار کو پسند کرتی اور اختیار کرتی ہے وہ بغاوت اور جبر کا طریق کار ہے۔ظاہر ہے کہ جو کام بھی جبر سے کروایا جائے گا اسے بشاشت سے نہ کیا جائے گا۔ناممکن اور مضر مساوات مساوات اپنے کلیہ منطقی معنی کے لحاظ سے ناممکن الحصول ہے۔اس لحاظ سے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ جتنا ایک شخص کو کھانے کو دیا جائے۔اتنا ہی دوسرے کو دیا جائے۔جتنا کپڑا جتنی تعلیم