مضامین ناصر — Page 192
۱۹۲ انتظام کرنا پڑتا ہے۔بعض احباب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقسیم خوراک کی کھڑکی سے با قاعدہ پر چی دے کر خوراک حاصل کرنے کی بجائے براہ راست دیگ سے سالن اور تنور سے روٹی لے لیں۔بے شک یہ کھانا آپ کے لئے ہی تیار کرایا جاتا ہے۔لیکن اگر اس کی تقسیم مناسب وقت پر اور یکساں نہ کی جائے تو بہت سے مہمان تکلیف اٹھا ئیں گے اور اس طرح اصل انتظام کو نظر انداز کر کے خود لنگر خانہ کے اندر چلے آنے سے کام کرنے والوں کے کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔لہذا احباب سے درخواست ہے کہ اگر گیٹ پر ڈیوٹی والے اندر جانے سے روکیں تو وہ ان کے ساتھ تعاون فرماتے ہوئے زبردستی اندر جانے کی کوشش نہ کریں۔گیٹ کے کارکنان کو ہدایت ہے کہ وہ کھانا لینے والوں کو ایک قطار لگا کر مہذب شہریوں کی طرح سہولت اور اطمینان سے کھانا لینے کی ہدایت کریں۔پس ان کے ساتھ تعاون کرنا خود اپنے لئے سہولت مہیا کرنا ہے۔اثر دہام میں پینے اور دبنے سے بچنے کے لئے بوڑھوں اور بچوں کو پہلے کھانا دلانا بھی ہمارے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ ہوگا۔اور ہم اپنے بھائیوں سے ہمیشہ ہی اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔انتظام بازار جلسہ کے ایام میں ربوہ کے بازاروں میں ہجوم ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے مردوں کو عموماً اور خواتین کو خصوصاً چلنا مشکل ہوتا ہے۔اسی طرح بازار کی صفائی کا خیال رکھنا ، خراب اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنا ، نرخوں کی نگرانی کرنا کہ دوکاندار زیادہ دام وصول نہ کریں۔ہر قسم کے جھگڑے سے لوگوں کو دور رکھنا۔غرض یہ اور اسی قسم کے کئی اور امور پیش آتے ہیں۔ان سب کی دیکھ بھال کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا جاتا ہے جو منتظم بازار کہلاتا ہے بازار سے متعلق جملہ امور کی نگرانی اس کے فرائض میں داخل ہے۔اگر کوئی ایسی دقت پیش آئے جس کا تعلق بازار سے ہو تو اسے منتظم صاحب بازار کے نوٹس میں لا کر دور کرانا چاہیے۔