مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 162 of 239

مضامین ناصر — Page 162

۱۶۲ پس درود شریف کا ورد جہاں حضرت رسول اکرم ﷺ کی احسان مندی کا اعتراف ہے وہاں بے انتہا برکتوں کا حامل بھی ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اس مبارک تحریک میں حصہ لے اور اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، رات اور دن میں کم از کم تین سو مرتبہ حضرت رسول اکرم پر درود بھیجتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہم عاجز بندوں کو اس کی توفیق دے اور اپنے خاص فضلوں سے نوازے۔اسلام کو جلد فتح اور غلبہ نصیب کرے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو کاملہ عاجلہ صحت عطا فرمائے اور حضرت رسول اکرم ﷺ کی برکت سے ہم میں سے ہر ایک کو بے شمار انوار سماوی سے مالا مال فرمائے۔آمین اللهُم صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكُ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ فقط والسلام خاکسار مرزا ناصر احمد صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ ۳ جولائی ۱۹۶۳ء (روز نامه الفضل مورخہا ا ر جولائی ۱۹۶۳ ء صفحه ۳) ☆☆