مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 93 of 239

مضامین ناصر — Page 93

۹۳ جماعت احمدیہ کی اشاعت علوم کے لئے شاندار جد و جہد ( تقریر بر موقع جلسه سالانه ۱۹۵۵ء) جماعت احمدیہ کے زیرانتظام اور زیر نگرانی اس وقت تک اتنے تعلیمی ادارے قائم ہو چکے ہیں کہ اس مضمون کے لئے نوٹ لیتے ہوئے مجھے بھی حیرت ہوئی کہ باوجود غربت اور مفلوک الحالی کے ہماری جماعت کس جواں ہمتی سے ان اداروں کو کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔اگر ان اداروں کے اخراجات کو الگ الگ کر کے دیکھا جائے تو طبائع پر ان کا زیادہ اثر نہیں ہوتا۔لیکن ان سب کے مجموعی اخراجات کو دیکھا جائے تو یقینا سنجیدگی سے دیکھنے والوں کی نگاہوں میں یہ جماعت کا ایک عظیم الشان اور حیرت انگیز کارنامہ ہے۔جماعت کے تعلیمی اداروں کو دوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔(۱) دینی ادارے (۲) دنیوی ادارے۔پہلی قسم کے اداروں میں سے مدرسہ احمدیہ، جامعہ احمدیہ اور جامعتہ المبشرین کے ادارے ہیں۔یہ ادارے خالص مذہبی اور دینی نقطہ نگاہ سے جاری کئے گئے ہیں۔جامعتہ المبشرین میں پاکستان اور دوسرے ممالک کے لئے مبلغین تیار کئے جاتے ہیں۔اسی طرح بیرونی ممالک سے آنے والے طلباء کی تعلیم و تربیت کا کام بھی اسی ادارہ کے سپرد ہے۔مدسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے سپرد