مضامین ناصر — Page 190
۱۹۰ ایسے مکانات جو نظام جلسہ کی تحویل میں دے دیئے گئے ہوں گے وہاں اگر بجلی نہ ہوگی تو منتظم صاحب روشنی کی طرف سے دیے یا لالٹین وغیرہ کا انتظام ہوگا۔لیکن جو مہمان مختلف گھروں میں از خود اپنے طور پر قیام کریں گے ان کے لئے روشنی وغیرہ کا انتظام کرنا خود صاحب خانہ کا فرض اور اس کی میزبانی کا حصہ ہے۔ایسے مقامات پر منتظم صاحب روشنی کوئی چیز نہیں دے سکیں گے۔لنگر خانوں اور قیام گاہوں کے علاوہ ان دنوں میں تمام اہم راستوں پر بھی روشنی کا انتظام کیا جاتا ہے۔انتظام آب رسانی سالانہ جلسہ کے ایام میں مہمانان کی ضرورت کے لئے مناسب مقدار میں تمام ضروری مقامات پر پانی مہیا کیا جاتا ہے۔خصوصاً کھانے کے وقت میٹھا پانی مہیا کرنے کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔پانی کے لئے گھڑے، لوٹے وغیرہ نظامت مہمان نوازی کے توسط سے نظامت رہائش وسٹور سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انتظام معائنہ طعام پوری کوشش کی جاتی ہے کہ مہمانوں کے لئے جو کھانا تیار ہو وہ ہر لحاظ سے معیاری ہو۔اس میں مصالحہ پوری مقدار میں اور خالص ڈالا جائے۔ناظم صاحب متعلقہ خود اس کی نگرانی کرتے ہیں۔لیکن احتیاطی طور پر اس غرض کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا جاتا ہے۔جس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ تمام تیار شدہ کھانا دیکھ کر اس کی تقسیم کی منظوری دے اور اگر کھانے کی تیاری میں کسی قسم کی کمی یا نقص نظر آئے تو اسے دور کرنے کی فوری ہدایت دے۔دراصل یہ افسر ایک رنگ میں مہمانوں کا نمائندہ ہوتا ہے جوان کی طرف سے ان کی خوراک اپنی نگرانی میں تیار کراتا ہے۔افسر مذکور کا فرض ہے کہ معائنہ کے نتیجہ کی رپورٹ دونوں وقت افسر جلسہ سالانہ کو پیش کرے۔