مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 189 of 239

مضامین ناصر — Page 189

۱۸۹ طرح ریلوے سے متعلق دوسرے امور میں پریشانی سے بچانے کے لئے ان جگہوں پر ناظم استقبال کی طرف سے معاونین مقرر ہوتے ہیں جن کے بازؤوں پر پلتے لگے ہوتے ہیں لہذا اگر ان مقامات پر کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو ان معاونین سے ان کا ذکر کیا جائے یہ انشاء اللہ آپ کی پوری مدد کریں گے۔ربوہ میں میں منتظم صاحب استقبال کا دفتر دو جگہ پر ہوتا ہے۔(۱) ریلوے سٹیشن ربوہ اور (۲) اڈہ لاری ربوه ۲۳ دسمبر سے دونوں جگہوں پر کام شروع کر دیا جاتا ہے اور یہ دفاتر ۲۴ گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔یہاں پر متعین کارکنان کا فرض ہے کہ وہ مسافروں کو گاڑی سے اترنے اور گاڑی میں سوار ہونے میں مدد دیں۔ضرورت ہو تو ان کے ٹکٹ خرید دیں۔اس امر کی نگرانی کریں کہ تلی اور مزدور معروف اجرت سے زائد مطالبہ نہ کریں۔قلیوں کے بازؤوں پر ان کا نمبر درج ہوتا ہے اور دفتر استقبال میں ان کی مقررہ اجرتوں کی فہرست ہوتی ہے کسی ایسے قلی سے سامان نہ اٹھوایا جائے جس کے بازؤوں پر ناظم صاحب استقبال کی طرف سے مقرر کردہ نمبر موجود نہ ہو۔کسی قلی کو مقررہ اجرت سے زائد اجرت نہ دی جائے۔سامان اٹھواتے وقت قلی کا نمبر یا درکھنا ضروری ہے تا ضرورت کے وقت اسے پکڑا جا سکے۔اسی طرح ان کا رکنان کا فرض ہے کہ مہمانان کو ان کے جائے قیام کا پتہ بتا ئیں اور اگر ضرورت ہو تو اپنا آدمی ساتھ کر دیں۔جو انہیں بحفاظت منزل مقصود پر پہنچا کر آئے۔فرودگاہ مہمانان کا ایک نقشہ دفتر استقبال میں موجود ہوگا۔قلیوں اور سواری والوں کے اجرت نامے ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔اگر کوئی شکایت پیدا ہوتو دفتر منتظم استقبال سے فوری رابطہ پیدا کر کے اس کا ازالہ کرایا جا سکتا ہے۔اسی طرح مہمانوں کی واپسی کے وقت بھی یہ نظامت مذکورہ امور کی پوری پوری نگرانی کرے گی۔احباب ہر قسم کی ضرورت ان کے سامنے بلا تکلف پیش کر سکتے ہیں۔انتظام روشنی جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات یعنی لنگر خانوں، رہائش گاہوں، پرائیویٹ قیام گاہوں وغیرہ میں مناسب طور پر روشنی کا انتظام نہایت ضروری ہے۔