مضامین ناصر — Page 188
۱۸۸ کے ضیاع سے اللہ تعالیٰ کے رزق کی بے حرمتی ہونے کا ڈر ہے۔جو کسی طرح بھی مناسب نہیں۔نظامت مہمان نوازی اس نظامت کے فرائض میں مہمانوں کی ضروریات کی دیکھ بھال اور ان کی سہولت کے سامان فراہم کرنا شامل ہے جو جماعتیں اکٹھی ٹھہرتی ہیں ان پر اس نظامت کی طرف سے چند معاونین کے ہمراہ ایک مہمان نواز مقرر ہوتا ہے جس کا فرض ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کو وقت مقررہ پر صحیح طور پر کھانا کھلائے اور ان کے سونے کے لئے پر الی مہیا کرے۔اسی طرح ان کی غیر حاضری میں ان کے سامان کی حفاظت کرے۔معزز مہمانوں کو اپنی ضروریات سے متعلقہ مہمان نواز کو وقت پر آگاہ کر کے ان کے پورا کرنے کے لئے کہنا چاہیے۔جو مہمان متفرق پرائیویٹ قیام گاہوں میں مقیم ہوں۔انہیں اگر پیالے، آبخورے، لوٹے، گھڑے اور پرالی وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ ناظم صاحب مہمان نوازی سے ضرورت کے مطابق چٹ حاصل کر کے نظامت رہائش سے حاصل کر سکتے ہیں۔امید ہے اس سلسلہ میں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہوگی۔انتظامات مندرجہ بالا چھ مرکزی نظامتوں کے علاہ چند ایسے انتظامات بھی ہیں جن کا مہمانان سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔اس سلسلہ میں ان کے کام اور طریق کار کے متعلق بھی مختصر درج کر دیا جاتا ہے تا مہمان حضرات کو کارکنان کے فرائض کا علم رہے۔انتظام استقبال والوداع جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ربوہ آنے والے احباب کو سرگودھا، لائکپور، ہنڈے والی اور چک جھمرہ میں گاڑی بدلنی پڑتی ہے۔چنانچہ مہمانوں کو موقعہ پر گاڑی بدلنے میں سہولت دینے کے لئے اور اسی