مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 187 of 239

مضامین ناصر — Page 187

جائے جس کی ضرورت ہو۔ضرورت سے زیادہ کھانا حاصل کرنا نہ صرف کھانا ضائع کرنا ہے بلکہ اس سے دوسروں کا حق مارے جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ کھانے کی پر چی جاری کرنے سے پہلے اچھی طرح پڑتال کر لی جائے کہ کس جگہ کتنے افراد کا کھانا درکار ہے۔چنانچہ اس غرض کے لئے نظامت تصدیق پر چی خوراک قائم ہے۔اس نظامت سے ہر قیام گاہ کے لئے ایک فارم جاری کیا جاتا ہے جس پر دونوں وقت مہمان نواز مہمانوں کی تعدا د درج کرتا ہے۔افسر تصدیق پر چی خوراک بسا اوقات خود اور عموماً اپنے نائین و معاونین کے ذریعہ تسلی کر لیتا ہے۔یہ اس کے فرائض میں داخل ہے۔مہمانوں کو بھی اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔مرکزی قیام گاہ کے علاوہ جو مہمان مختلف محلہ جات میں احباب کے گھروں میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ان کی پڑتال کے لئے محلہ جات میں معاونین تصدیق پر چی خوراک موجود ہوتے ہیں۔پس احباب کو کھانے کی پرچی حاصل کرنے سے قبل تصدیق ضرور کر لینی چاہیے۔تا کہ خوراک کی پرچی جاری کرنے میں کسی قسم کی روک نہ ہو۔ایسے کارکنان کی فہرست ڈیوٹی شیٹ میں تفصیل سے درج کر دی گئی ہے۔نظامت اجرائے پر چی خوراک ۲۳ دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی شام تک مہمانوں کے لئے جلسہ سالانہ کے انتظام کی طرف سے کھانا پیش کیا جاتا ہے۔جس کے حصول کے لئے اپنے حلقہ کے انتظام سے ایک پر چی حاصل کرنی ضروری ہوتی ہے۔کارکنان کو ہدایت ہے کہ پرچی کے بغیر کھانا نہ دیں۔اس لئے پریشانی سے بچنے کے لئے پرچی حاصل کر لی جائے۔اس سلسلہ میں یہ بھی گزارش ہے کہ پر چی صرف اتنی تعداد کی حاصل کی جائے۔جتنے افراد کے کھانے کی ضرورت ہو صرف اتنا ہی کھانا لینا چاہیے اور اگر کسی وجہ سے کھانا فاضل ہو جائے تو اسے پھینکنے یا ضائع کرنے کی بجائے لنگر خانہ میں اسی وقت واپس پہنچا دینا چاہیے تاکسی اور مستحق کے کام آسکے۔یہ سلسلہ کا مال ہے۔اس کی حفاظت ہم سب پر واجب ہے۔اس