مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 180 of 239

مضامین ناصر — Page 180

۱۸۰ کرنے کیلئے مہیا کئے ہیں۔اس لئے مہیا نہیں کئے کہ جو طاقت پہلے سے حاصل ہے اس کو (الفضل ۳۰ / جولائی ۱۹۴۵ء) بھی ضائع کر دیا جائے“۔میں اس بات کا اظہار کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ آپ احمدی پہلے ہیں اور خدام الاحمدیہ بعد میں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک احمدی کو جو دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں وہ احمدی بننا چاہیے۔حضور فرماتے ہیں۔وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے ہیں۔اس سے غرض یہ ہے کہ تا وہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے۔وہ پانچ وقت نماز با جماعت کے پابند ہوں ، وہ جھوٹ نہ بولیں ، وہ کسی کو زبان سے ایذا نہ دیں، وہ کسی قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اور فتنے کا خیال بھی دل میں نہ لاویں۔غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور نا کر دنی اور ناگفتنی اور تمام نفسانی جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور غریب مزاج بندے ہو جائیں۔اور کوئی زہریلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے اور تمام انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں اور اپنے ہاتھوں اور اپنے دل کے خیالات کو ہر یک نا پاک اور فسادانگیز طریقوں اور خیانتوں سے بچائیں اور پنج وقتہ نماز کو نہایت التزام سے قائم رکھیں اور ظلم اور تعدی اور غبن اور رشوت اورا تلاف حقوق اور بیجا طرف داری سے باز رہیں اور کسی بد صحبت میں نہ بیٹھیں“۔(اشتہار ۲۹ مئی ۱۸۹۸ء) چاہیے کہ تمہارے دل فریب سے پاک اور تمہارے ہاتھ ظلم سے بری اور تمہاری آنکھیں ناپا کی سے منزہ ہوں اور تمہارے اندر بجز راستی اور ہمدردی خلائق کے (اشتہار ۲۹ مئی ۱۸۹۸ء) اور کچھ نہ ہو۔