مضامین ناصر — Page 174
۱۷۴ خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری نصائح یہ پُر مغز اور قیمتی مقالہ محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدرانجمن احمد یه ر بوه نے مورخہ ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۳ء کو خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے بائیسویں سالانہ اجتماع کے موقع پر تلقین عمل کے پروگرام میں بنفس نفیس پڑھ کر سنایا۔یہ نہایت درجہ قیمتی اورمفید نصائح جو زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے اپنے الفاظ پر مشتمل ہیں۔خدام الاحمدیہ کے لئے ایک مستقل لائحہ عمل کی حیثیت رکھتی ہیں۔اور ہمیشہ ہمارے پیش نظر اپنی چاہئیں۔ادارہ خالد محترم صاحبزادہ صاحب کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے از راہ شفقت یہ مقالہ خالد کو اشاعت کے لئے مرحمت فرمایا۔فجزاه الله احسن الجزاء (ادارہ) حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاص اغراض و مقاصد کے لئے جماعت میں مجلس خدام الاحمدیہ کا اجراء فرمایا تھا اور خود اس مجلس کا لائحہ عمل تجویز فرما کر اس معتین اور محدود دائرہ میں خدام کو آزادانہ جد و جہد کرنے کی ہدایت فرمائی تھی اور خدام کے لئے ان راہوں کی نشان دہی خود کی تھی جن پر انہیں چلنا تھا اور انہیں تاکید فرمائی تھی کہ کوئی نیا پروگرام بنانا تمہارے لئے جائز نہیں“۔( الفضل ۱۰ ر ا پریل ۱۹۳۸ء) پس آپ کا پروگرام وہی ہے جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ ہے اور آپ کا فرض ہے کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات ہر وقت سامنے رکھیں اور ان کی روشنی میں اور ان کے مطابق مقررہ دائرہ کے اندر رہتے ہوئے اپنے پروگرام بنائیں۔حضور کی علالت کے دنوں میں آپ کی یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔کیونکہ کوئی وفاشعار خادم کو ئی با ادب اور فرمانبردار بچہ عارضی جدائی کے ایام میں جو بوجہ سفر یا بیماری ہوں اپنے آقا اور روحانی باپ کے ارشادات کو نظر انداز نہیں کیا کرتا اور آج میں آپ