مضامین ناصر — Page 152
۱۵۲ حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد اور انصار اللہ کی اہم ذمہ داری محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ نے مورخہ ۲۰ رمئی ۱۹۶۳ ء کو احمدیہ ہال کراچی میں انصار اللہ کے ایک اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں کی طرف نہایت بصیرت افروز پیرائے میں توجہ دلائی تھی۔آپ کی اس پر معارف تفصیلی تقریر کا خلاصہ منتظم صاحب عمومی مجلس انصار اللہ کراچی نے اپنے الفاظ میں ہمیں بغرض اشاعت ارسال فرمایا ہے۔حضرت میاں صاحب موصوف نے جن امور کی طرف توجہ دلائی ہے اور جو اختصار کے ساتھ اس خلاصہ میں درج کر دیئے گئے ہیں وہ اس قد راہم ہیں کہ ان کا احباب جماعت تک پہنچنا از بس ضروری ہے۔لہذا ہم منتظم صاحب عمومی مجلس انصاراللہ کراچی کے شکریہ کے ساتھ یہ خلاصہ ہدیہ قارئین کر رہے ہیں۔(ادارہ) اللہ تعالیٰ کے انبیاء اور مامورین جب دنیا میں مبعوث ہوتے ہیں تو وہ ایک آسمانی مشن لے کر دنیا میں آتے ہیں۔ایک خاص مقصد ان کے سامنے ہوتا ہے جس کی تعمیل کے لئے وہ ایک عظیم الشان جدو جہد کا آغاز کرتے ہیں اور اس وقت تک دم نہیں لیتے جب تک کہ وہ مقصد به تمام و کمال پورانہ ہو جائے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب سید ولد آدم رسول اکرم علیہ انبیائے ماسبق کی پیشگوئیوں کے مطابق ہمیشہ ہمیش قائم رہنے والی کامل ترین شریعت لے کر مبعوث ہوئے تو آپ نے اپنی بعثت کا مقصد بیان کرتے ہوئے اعلان فرمایا مجھے اس لئے بھیجا گیا ہے کہ میں انسانیت کے اس دور جدید