مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 145 of 239

مضامین ناصر — Page 145

۱۴۵ ماہنامہ انصار اللہ “ دوسرے سال میں احباب خریداری بڑھانے کی ہر ممکن کوشش فرمائیں ماہنامہ انصار اللہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنی عمر کا ایک سال کامیابی کے ساتھ پورا کر چکا ہے چنانچہ نومبر ۱۹۶۱ء میں دوسرے سال کا پہلا شمارہ شائع ہوا جو احباب کے پاس پہنچ چکا ہے۔انصار اللہ کے گزشتہ سالانہ اجتماع میں شامل ہونے والے نمائندگان مجالس نے ایک قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ انشاء اللہ جلد ہی ماہنامہ انصار اللہ کی اشاعت دو ہزار تک پہنچادیں گے۔امید ہے احباب اس وقت حسب وعدہ ماہنامہ کی اشاعت بڑھانے اور نئے خریدار پیدا کرنے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے اور اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کے لئے انہیں اپنے پاس سے اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین جن خریدار اصحاب کا چندہ ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر نومبر میں ختم ہو چکا ہے یا دسمبر میں ختم ہورہا ہے ان کی اطلاع کے لئے فرداً فرداً ان کی خدمت میں خطوط روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ان اصحاب سے توقع ہے کہ وہ نئے سال کے لئے ماہنامہ کا چندہ ہمیں انشاء اللہ جلد بھجوا دیں گے تانئے سال کے آغاز میں ماہنامہ کو مالی دشواریوں کا سامنا نہ ہو۔ماہنامہ انصار اللہ ایک بلند پایہ تربیتی رسالہ ہے جسے ہر احمدی گھرانے میں موجود ہونا چاہیے۔یہ رسالہ اصل لاگت سے کم قیمت پر دیا جا رہا ہے تاہر ایک دوست اسے آسانی کے ساتھ خرید سکے۔اس اعلان کے ذریعہ میں احباب جماعت میں پر زور تحریک کرتا ہوں کہ وہ از راہ کرم ماہنامہ انصار الله کی خریداری بڑھانے کی ہر ممکن کوشش فرمائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔آمین امراء جماعت و پریذیڈنٹ اصحاب نیز عہدیداران مجالس اس امر کے طرف از راہ کرم خصوصی صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ (ماہنامہ انصار اللہ دسمبر ۱۹۶۱ء صفحہ ۲۶) توجہ فرمائیں۔