مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 109 of 239

مضامین ناصر — Page 109

1+9 قرآن مجید کی آخری تین سورتوں کی نہایت لطیف اور جامع دعائیہ تفسیر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سَلَّمَهُ الله کے درس قرآن پاک کا ایک نہایت قیمتی اقتباس امسال رمضان کے بابرکت ایام میں مسجد مبارک ربوہ میں پورے قرآن مجید کے جس خصوصی درس کا اہتمام کیا گیا تھا اس میں سورۃ احقاف سے سورۃ الناس تک درس محترم جناب صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے ( آکسن ) نے دیا تھا۔۲۸ مارچ ۱۹۶۰ ء مطابق ۲۹ / رمضان المبارک ۱۳۷۹ھ کو محترم صاحبزادہ صاحب موصوف نے قرآن مجید کی آخری تین سورتوں یعنی سورۃ الاخلاص سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی ایسی پُر معارف دعائیہ تفسیر بیان فرمائی کہ جسے سن کر سامعین پر وجد کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔آپ کی بیان کردہ یہ تفسیر اُن جامع دعاؤں پر مشتمل ہے جو ان سورتوں سے مستنبط ہوتی ہیں۔قرآن مجید روحانی علوم و معارف کے ایک بکر نا پیدا کنار کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان تین سورتوں میں جو دعا ئیں سکھائی ہیں۔ایک ہی وقت میں ان سب کا احاطہ کرناممکن نہیں ہے۔تاہم یہ دعائیہ تفسیر مختصر ہونے کے باوجود اپنی ذات میں اس قدر لطیف اور جامع ہے کہ اس میں قریب قریب وہ تمام جماعتی دعائیں آجاتی ہیں جن سے اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کے افراد کو ان سورتوں میں بیان کردہ مضامین کے پیش نظر اپنی