مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 108 of 239

مضامین ناصر — Page 108

وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کے دماغوں میں جو روشنی رکھی ہے اس کی وجہ سے آپ سب سبقت لے جاسکتے ہیں۔آپ اپنے آپ کو اسلامی تعلیم کا ایک عملی نمونہ بنالیں۔اور پھر کوشش کریں کہ ساری دنیا آپ کے ذریعہ اسی رنگ میں رنگی جائے۔ہم میں سے ہر ایک کا وجود چمکتے ہوئے ستاروں کی مانند ہو۔جب بھی دنیا کو اندھیرے سے نجات کی ضرورت پڑے تو وہ ہماری طرف ہی رجوع کریں۔آخر میں آپ نے احمدی طلبہ کو قرآن مجید کے ترجمہ اور حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تعلیم الاسلام کالج کی طرف ستے چھپیں چھپیں روپے کے دو انعاموں کا اعلان کیا اور فرمایا کہ ان دونوں امتحانوں میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم حصہ لیں اور حصہ لینے والوں کی تعداد کم از کم سو ہو۔جو طلباء ان امتحانوں میں اول آئیں گے اور چھپیں چھپیں روپے کے انعام کے مستحق قرار پائیں گے۔آپ کی تقریر کے بعد مکرم ہیڈ ماسٹر صاحب نے محترم صدر صاحب اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے بعد یہ بابرکت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ رستمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۱ و ۸)