مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 5 of 239

مضامین ناصر — Page 5

کے لئے تیار ہو جاؤ جبکہ ایک دنیاوی حسن کا عاشق اپنے مال پر لات مارتے ہوئے جنگلوں اور بیابانوں پہاڑوں اور میدانوں میں پھر سکتا ہے۔جان جوکھوں میں ڈالتا اور کسی خطرہ سے خوف نہیں کھاتا تو پھر کیا ہم خدا تعالیٰ کی توحید قائم کرنے۔اعلائے کلمتہ اللہ اور اشاعت اسلام کے لئے اپنی جانیں اور اپنے مال قربان نہیں کر سکتے۔کیا ہماری غیر تیں اس قدر مردہ ہو چکی ہیں کہ اسلام کو بے انتہا مصیبتوں سے گھرا ہوادیکھتے ہوئے بھی ہم خدمت اسلام کے لئے مالی قربانی کر کے فقیرانہ زندگی بسر نہیں کر سکتے۔نہیں اور ہرگز نہیں۔ہماری غیرتیں زندہ ہیں اور ہمیں اپنے ایک ایک پیسہ کو خدمت اسلام میں خرچ کرنے کے لئے تیار ہونا چاہیے۔بادلوں کی طرح ہم دنیا پر چھا جائیں۔ہوا کی طرح اس کرہ ارض کو گھیر لیں۔بجلی کی مانند ایک آن کی آن میں ہر جگہ پہنچ جائیں۔احمدیت پھیلے اور اسلام کا بول بالا ہو۔آمین خاکسار مرزا ناصر احمد اخبار الفضل قادیان دارالامان ۱۰ مئی ۱۹۲۷ صفحه ۹۰۸)