مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 54 of 239

مضامین ناصر — Page 54

۵۴ اختیار کریں اور اس کے احسانات کا شکر ادا کریں جو مصلح موعود کے ذریعہ اسلام کی فتوحات کی بنیاد میں رکھ کر اس نے ہم پر کئے۔اور خدا کرے کہ ہمارے مال ہمارے لئے فتنہ کا موجب نہ ہوں بلکہ جب بھی دین کے لئے مال خرچ کرنے کی تحریک ہو ہم خوشی خوشی اپنے مالوں کو قربان کر دیں اور ہم اپنی سرحدوں کو دور دور تک مضبوط کریں تا کہ شیطان ہم پر حملہ آور نہ ہو سکے اپنی زندگیاں دین کے لئے وقف کریں۔شقاق اور تفرقہ سے بچیں تاہم ان فضلوں کے وارث ہوں جو مصلح موعود کے ذریعہ اس زمانے میں نازل ہونے والے ہیں اور ہم اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی جان اور اپنی ہر ایک چیز خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لئے باہر نکل آئیں۔(الفرقان قادیان اپریل ۱۹۴۵ء صفحه ۱۸ تا ۲۲) ☆☆