مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 159 of 239

مضامین ناصر — Page 159

۱۵۹ ایک ماہ تک روزانہ نماز تہجد ادا کرنے اور تین سو مرتبہ درود شریف پڑھنے کی مبارک تحریک درود شریف کا ورد بے انتہا برکتوں کا حامل ہے جماعت کے ہر فرد کو چاہیے کہ اس تحریک میں ضرور شامل ہو ( مجالس انصار اللہ ضلع تھر پارکر کے سالانہ تربیتی اجتماع کے موقع پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا پیغام) مورخہ ۵ ، ۶ اور ے جولائی کوضلع تھر پارکر ( سابق سندھ ) کی مجالس انصاراللہ کا سالانہ تربیتی اجتماع بمقام احمد آباد اسٹیٹ منعقد ہوا۔اس موقع پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے صدر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے جو ایمان افروز پیغام بھجوایا اور آپ کے نمائندہ خصوصی مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد ایم۔اے قائد عمومی مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اجتماع میں پڑھ کر سنایا۔وہ افادہ احباب کے لئے درج ذیل کیا جاتا ہے۔احباب کرام السّلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے نہایت خوشی ہوئی کہ ضلع تھر پارکر کے انصار اللہ کا ایک اجتماع ان دنوں احمد آبا دا سٹیٹ میں منعقد ہورہا ہے۔ایسے دینی اجتماع اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بابرکت ثابت ہوا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بھی اپنے فضل سے نوازے اور اس میں شریک ہونے والوں کے