مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 120 of 239

مضامین ناصر — Page 120

۱۲۰ مہک سے زمین و آسمان کی فضا معطر ہو جائے انسانیت کو تم پر فخر ہو اور نبی اکرم ﷺ کوتم پر ناز۔(۱۱) سچی شہادت دو کہ اس کے بغیر دنیا میں نہ عدل وانصاف قائم ہوسکتا ہے نہ تم قَوَّامِينَ لِلَّهِ ٹھہر سکتے ہو۔(۱۲) وعدے کر و سچے وعدے کرو۔زبان اور جوارح میں تضاد نہ ہو۔زبان نے جو کہا، جوارح نے کر دکھایا۔معصیت و گناہ کے وعدے نہ کرو۔تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللَّهِ کو یا در کھتے ہوۓ وَعْدًا حَسَنًا نیکی اور بھلائی کے وعدے کیا کرو اور نیکی کے ان وعدوں کو پورا کرو کہ وعدوں کا پورا نہ کرنا دل میں نفاق کا بیج بو دیتا ہے اور منافق کا ٹھکانا جہنم کے بدترین گوشہ میں ہے۔( روزنامه الفضل ربوہ مورخہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۰ صفحه ۳ ۴۰) (روز نامه الفضل ربوہ مورخہ ۲۰ / دسمبر ۱۹۶۰ء صفحه ۳)