مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 119 of 239

مضامین ناصر — Page 119

۱۱۹ جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔(الحکم ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء) (۴) نماز پڑھو اور اپنی اولادوں اور متعلقین کو نماز کی تلقین کرتے رہو۔اپنی نمازوں کو خدا تعالیٰ کے لئے بناؤ کہ یہ نمازیں صحیح معنوں میں برائیوں سے روکنے والی بنیں اور تاہم خدا کی نگاہ میں اس اعانت کے مستحق ٹھہریں۔(۵) ہمیشہ سچ بولو اور سیدھی بات کرو جس میں کسی قسم کا کوئی پیچ اور کجی نہ ہو، تا اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو درست کر دے اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے۔(1) دعائیں کرو، بہت ہی دعائیں کرو اور سوز اور گریہ وزاری سے دعائیں کرو، تکبر کے ہر جذ بہ کو دل سے نکال کے انکساری اور فروتنی کے ہر جذبے سے دل کو معمور کر کے دعائیں کرتے ہوئے اپنے مولا کے حضور جھک جاؤ کہ ہم کچھ بھی نہیں اور وہ سب کچھ ہے۔دعا سے خدا ملتا ہے۔دعا سے کامیاب زندگی حاصل ہوتی ہے۔(۷) استغفار کرتے رہو۔اپنے لئے اپنے اقارب اور اپنے بھائیوں کے لئے کثرت سے استغفار کرو کہ ہمارا خدا غفور رحیم ہے اور استغفار روحانی ترقیات کی کلید ہے۔(۸) میٹھے بول بولو محبت سے بھرے ہوئے بول۔تمہاری زبانوں سے دنیا کو ہمیشہ سکھ پہنچے۔تمہارے بول دلوں کی راحت کا موجب ہوں کہ چند میٹھے بولوں سے دلوں کو موہ لینا بڑا ہی ستا سودا ہے۔(۹) نیکیوں کی تلقین کرتے رہو۔عدل و انصاف کی ، شجاعت و مروت کی ، احسان کی تلقین ، رحم اور محبت کی تلقین کرتے رہو کہ یہی وہ باتیں ہیں جن سے تم خیر امت ٹھہرائے گئے ہو۔(۱۰) بدیوں سے رکنے کی تلقین کرتے رہو۔غیبت سے، ریا سے،خست اور تنگدلی سے، بخل سے، فخر و مباہات سے ، کبر و غرور سے بچے رہنے کی تلقین کرتے رہو۔تمہاری زبان گند عفونت اور بدی کو دور کرنے والی ، مٹانے والی ہو، بدی پھیلانے والی نہ ہو۔تمہارے منہ سے وہ پھول جھڑیں جن کی